کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے  جنوبی مشرقی ایشیائی ملک کو  زرعی اور  ڈبہ بند  غذائی مصنوعات کی  برآمدات  کو وسعت دینے کے لئے  تھائی لینڈ کے ساتھ  خریداروں اور فروخت کرنے والوں کی ورچوول میٹنگ کا انتقاد کیا


بنکاک میں  ’بھارت  کا ذائقہ‘ مہم   کا اہتمام

Posted On: 22 DEC 2020 5:05PM by PIB Delhi


نئی دہلی،  23  دسمبر 2020،           بھارت کے زرعی اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے مقصد سے اپیڈا (اے پی ای ڈی اے) نے  21 دسمبر  2020 کو تھائی لینڈ میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے تعاون سے خریداروں اور فروخت کرنے والوں کی ورچوول میغنگ (بی ایس ایم) کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں  ایگری فوڈ سیکٹر میں  بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان  اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے متعلقہ حکومتوں  اور تجارت کے  اہم متعلقین  یکجا ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VM5J.jpg

تھائی لینڈ کے ساتھ یہ ورچوول بی ایس ایم  اپیڈا کے ذریعہ مختلف ممالک میں منعقد کئے گئے ایسے پروگراموں  کے سلسلے میں تیرہواں پروگرام  ہے۔ اس سے قبل  متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کویت، انڈونیشیا، سوئٹزرلینڈ، بیلجئم،ایران، جنوبی افریقہ، جرمنی، امریکہ، کناڈا اور آسٹریلیا میں اسی طرح کے ورچوول بی ایس ایم کا  انعقاد کیا۔

اس ورچوول بی ایس ایم کے دوران  تھائی لینڈ کو  برآمد کرنے کے لئے ممکنہ مصنوعات مثلاً انگور، انار، سبزی، ڈیری مصنوعات اور کھانے کے لئے تیار دیگر مصنوعات کے بارے میں  بھارت کی تجارتی ایسوسی ایشنوں نے   پریزینٹیشن پیش کیں۔ تھائی لینڈ کی تجارتی ایسو سی ایشنوں اور درآمد کاروں نے  بھارت سے زرعی درآمدات کے لئے   اپنی ضرورت اور معیارات کی وضاحت کی۔

اس ورچوول بی ایس ایم میں تھائی لینڈ میں بھارت کی سفیر محترمہ سچترا دورئی، اپیڈا کے چیئرمین  ڈاکٹر ایم انگا متھو،  تھائی لینڈ کے تجارتی بورڈ کے ڈائرکٹر جناب وست لم لرچا  اور  تھائی فوڈ پروسیسرس ایسوسی ایشن  کی صدر محترمہ پپھاوی  سوتھا ویوات، انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کے وائس چیئرمین ، تھائی انڈسٹریز کی فیڈریشن اور اپیڈا اور تھائی لینڈ میں  ہندوستانی سفارتخانے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس ورچوول بی ایس ایم کے بعد  بینکاک میں ’بھارت  کا ذائقہ‘ مہم کا اہتمام کیا گیا۔  بھارت کے انگور، انار، انار دانا، سبزی، ڈیری مصنوعات اور کھانے کے لئے تیار دیگر مصنوعات  اپیڈا کے ذریعہ بھیجی گئی تھیں اور ان کی نمائش کی گئی۔ ’ٹسٹ آف انڈیا‘ مہم کے دوران باسمتی چاول کی بریانی، تازہ انگور اور انار  کے نمونے بھی پیش کئے گئے۔ نمائش میں آنے والوں  نے بریانی اور انار اور انگوروں کو بہت پسند کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023JUI.jpg

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے پیش  نظر برآمدا ت کو فروغ دینے کے پروگرام کا حاضری کے ساتھ انعقاد ممکن نہیں تھا۔ اس لئے اپیڈا نے بھارت اور تھائی لینڈ کے برآمد کاروں اور درآمد کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرانے کے لئے ورچوول بی ایس ایم کا انعقاد کیا۔

کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے بعد سے مشرق وسطی ،جنوب مشرق اور مغربی تجارتی شراکت داروں سے بھارت کے فوکس میں تبدیلی آرہی ہے جس کا  مقصد  زرعی اور ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں کاروبار کے لئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8325

                          



(Release ID: 1682780) Visitor Counter : 170