وزارات ثقافت
حکومت نے مرکزی وزیر داخلہ کی سربراہی میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کا 125 واں یوم پیدائش منانے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے
Posted On:
21 DEC 2020 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی 21 دسمبر 2020 : حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیتا جی سبھاس چندر بوس کے 125 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
یہ اعلی سطحی کمیٹی یہ طے کرے گی کہ 23 جنوری 2021 سے شروع ہونے والی ایک سال کی اس یادگاری تقریبات کی میں کیا کیا سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ اس اعلی سطحی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں نیتا جی نے جو اہم کردار ادا کیا اس کے اعتراف میں ان تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ "استعماریت کے خلاف ان کی شجاعت اور زبردست جدوجہد کے لئے ہندوستان ہمیشہ سبھاس چندر بوس کا شکر گزار رہے گا‘‘۔ وہ ایک باکمال شخص تھے جن کی زندگی کا نصب العینیہ تھا کہ ہر ہندستانی باوقار زندگی گزارے۔ سبھاس بابو اپنی دانش مندی اور تنظیمی صلاحیتوں کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ ہم ان کے نظریات کی تکمیل اور ایک مضبوط ہندوستان بنانے کے عہد پر کاربند ہیں‘‘۔
اعلی سطحی یادگاری کمیٹی کے ارالین میں ماہرین ، مورخین ، مصنفین ، نیتا جی سبھاس چندر بوس کے کنبہ کے ارکان کے علاوہ آزاد ہند فوج / آئی این اے سے وابستہ ناموراہم شخصیات شامل ہوں گی۔
یہ کمیٹی دہلی ، کلکتہ اور نیتا جی اور آزاد ہند فوج سے وابستہ ہندستان اور بیرون ملک دونوں جگہوں پر یادگاری سرگرمیوں کے لئے بھی رہنمائی کرے گی۔
ماضی قریب میں ، حکومت ہند نے نیتا جی سبھاس چندر بوس کے قیمتی ورثہ کو محفوظ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
نئی دہلی کے لال قلعے میں نیتا جی پر ایک میوزیم قائم کیا گیا ہے ، جس کا افتتاح وزیر اعظم نے 23 جنوری 2019 کو کیا تھا۔
کلکتہ میں تاریخی وکٹوریہ میموریل کی عمارت میں مستقل نمائش اور نیتا جی پر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حکومت ہند نے 2015 میں نیتا جی سبھاس چندر بوس سے متعلق فائلوں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا تاکہ عام لوگوں کی ان تک رسائی ہو سکے۔ 33 فائلوں کی پہلی کھیپ 4 دسمبر 2015 کو منظر عام پر لائی گئی تھی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے 23 جنوری 2016 کو نیتاجی سے متعلق 100 فائلوں کی ڈیجیٹل کاپیاں جاری کی تھیں۔
انڈومان اور نکوبار جزیرے کے اپنے 2018 کے دورے میں وزیر اعظم نے نیتا جی بوس کے ذریعہ ترنگا لہرانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے سبھاس چندر بوس کی آزاد ہند کی عبوری حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ جزیرے ان کے زیر انتظام تھے۔ وزیر اعظم نے انڈومان اور نکوبار میں 3 جزیروں کے نام بھی تبدیل کئے۔
راس آئیس لینڈ کا نام بدل کر نیتا جی سبھاس چندر بوس دویپ رکھا گیا۔ نیل جزیرے کو شہید دویپ اور ہیولاک جزیرہ بطور سوراج دویپ کا نام دیا گیا۔
******
م ن۔ ر ف ۔ س ا
U:8291
(Release ID: 1682532)
Visitor Counter : 233