نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ کا لوگوں کو تناؤ سے نجات اور این سی ڈی سےمحفوظ رہنے کے لیے یوگا اور مراقبہ کی مشق کرنے کا مشورہ


زیادہ دیر تک کام کرنے اور غیر صحت بخش غذائی عادات کی وجہ سے این سی ڈی میں اضافہ:

نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں جدید ترین صحت کی سہولیات متعارف کرانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں

ہندوستان نے طبی میدان میں بڑی ترقی کی ہے اور طبی سیاحت کی منزل بن کر ابھرا ہے:

نائب صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہار کیا کہ جلد ہی کووڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے دیسی ویکسین کا آغاز کیا جائےگا

نائب صدر جمہوریہ نے ورچوئل طریقے سے سوسائٹی فار کورونری سرجنز کا آغاز کیا

Posted On: 20 DEC 2020 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔20  دسمبر      نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں سے اپیل کی کہ وہ باقاعدگی سے یوگا اور مراقبہ کی مشق کریں اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ کو دور کرنے اور غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈی) سے بچنے کے لئے اپنے روایتی کھانے پینے کی عادات کواپنائیں۔

حیدرآباد میں سوسائٹی آف کورونری سرجنز  کا  ورچوئل طریقے سے آغاز کرتے ہوئے ، انہوں نے نشاندہی کی کہ سائنسی برادری نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ قلب کے امراض (سی وی ڈی) کے واقعات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ نامناسب طرز زندگی ہے۔ "یوگا ایک  قسم کے تناؤ سے نجات دیتا ہے اور بیماریوں کو دور رکھتا ہے۔ لہذا ، یوگا ہرشخص کے روزمرہ کا حصہ بننا چاہئے۔"

ڈبلیو ایچ او کے حوالے سے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ غیر متعدی  بیماریوںجیسے امراض  قلب ،  دائمی سانس کی بیماریاں ، کینسر اور ذیابیطس سے  عالمی سطح پر تقریبا  41 ملین (71فیصد) اورہندوستان میں  تقریبا 5.87 ملین (60فیصد ) اموات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ غیر متعدی بیماریاں بنیادی طور پر طرز زندگی میں  تبدیلیوں جیسے زیادہ دیر تک کام کرنا ، غیر صحت بخش غذااور ان  سے متعلق غذائی عادات ، زیادہ تناؤ ، تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  تمام غیر متعدی   بیماریوں سے  ہونی والی اموات تقریباتین چوتھائی ، اور 16 ملین افراد میں سے 82فیصد جو قبل از وقت یا 70 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرجاتے ہیں ، وہ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ  نے  کہا کہ غیر متعدی بیماریاں فرد ، خاندانوں اور معاشروں کے لئے تباہ کن  قرار دیتے ہوئے ، غیر متعدی بیماریوں نیز پیداواری لوگوں کو ان سے ہونے والے زبردست نقصانات سے بچانے کے لیے سوسائٹی آف کورونری سرجنز کی  تشکیل  کے پہل کی تعریف کی ۔

نائب صدر  جمہوریہ نے ایس سی ایس کے ممبروں پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں بیماریوں کے بوجھ پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور انہیں دل کی بیماری کے خطرے والے عوامل کا بھی اتنا ہی سامنا ہے۔

بیشتر دیہی علاقوں میں جدید اور معیاری صحت کی سہولیات کی کمی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ  نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں عوام کے لیے کم قیمتوں پر جدید ترین صحت کی سہولیات متعارف کرانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

ہندوستان میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے تناسب کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو کہ  ایک ہزار افراد کے لئے ایک ڈاکٹر کے ڈبلیو ایچ او کے معمول سے کم ہے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ اس پر فوری طور پر توجہ دی جانی چاہئے اور نجی شعبے کو سستی طبی تعلیم کی فراہمی میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرنی ہوگی۔

زیادہ تر لوگ اپنی استطاعت سے زیادہ طبی اخراجات کرتے ہیں ، اس سلسلے میں نائب صدرجمہوریہ  نے کہا کہ انشورنس کوریج کو بڑھانے کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کے خاص  پروگرام ، آیوشمان بھارت کی تعریف کی ، جو واقعی ایک قابل ستائش قدم ہےجو  10.74 کروڑ سے زیادہ غریب اور کمزور خاندانوں کو ثانوی اور ثالثی دیکھ بھال کےلیے ہسپتال میں داخل کروانے کے لئے ہر سال فی کنبہ 5 لاکھ روپئے کا ہیلتھ کور فراہم کرتاہے۔

اس سلسلے میں نائب صدر جمہوریہ نے طبی برادری سے اپیل کی کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ سبھی کو صحت کی قابل استطاعت حفظان صحت کی سہولیات میسر ہوں اور علاج کے اخراجات کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ہر ایک کوچاہیے کہ وہ اپنے پیشہ میں اخلاقیات کو پیش نظر رکھیں۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان نے گذشتہ چند دہائیوں میں طب کے میدان میں بڑی ترقی کی ہے ، انہوں نے کہا ، حالیہ برسوں میں یہ ملک ایک طبی سیاحت کی منزل بن کر ابھرا ہے۔ پہلے ہندوستان سے مریض علاج کے لئے بیرون ملک جاتے تھے۔ "لیکن ترقی یافتہ ممالک سمیت مختلف ممالک کے مریض سستی اور معیاری حفظان صحت کے لئے ہندوستان آ رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھی عالمی معیار کے حفظان قلب  کی سہولیات فراہم کرنے والا بن کر ابھرا ہے ، اس ملک میں  سی اے بی جی (کورونری آرٹری بائی پاس گراف) کی دوسری بڑی تعداد میں سرجری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا ، "حفظان صحت میں ہماری شناخت اس کووڈ -19 وبائی مرض کے دوران واضح طور پر قائم ہوئی ہیں اوراگر  دنیا کے کچھ ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کیا جائے تو یہاں ہلاکتوں کی تعداد بہت کم ہے۔"

جب سے وبائی بیماری پھیلی ہے ، طبی ، نیم طبی اور حفظان صحت سے وابستہ  دیگر افراد کی بے لوث اور قابل ذکر خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک دیسی ویکسین جلد ہی شروع کی جائے گی۔

سوسائٹی آف تھوراسس سرجنز ، امریکہ کے صدر پروفیسر جوزف ڈیرانی ، سوسائٹی آف کورونری سرجنز کے صدر  ڈاکٹر لوکیشورا راؤ سجا ، سوسائٹی آف کورونری سرجنز کے منتخب صدر ڈاکٹر کنال سرکار ، سوسائٹی آف  کورونری سرجنزکے سکریٹری  ڈاکٹر گوپی چند منم ، سوسائٹی آف کورونری سرجنز کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر پدمانابھن  اور سوسائٹی آف کورونری سرجنز کے ایگزیکٹو ممبران ان ڈاکٹروں میں  شامل تھے، جنہوں نے اس  پروگرام میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (م ن ۔ رض (

 

U-8266

 

 

 



(Release ID: 1682321) Visitor Counter : 254