اسٹیل کی وزارت
فولاد کے محکمے کے وزیر نے مشرقی بھارت کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مشن پروودیا میں سیل کے اسٹیل پلانٹوں کے رول پر زور دیا ہے
Posted On:
18 DEC 2020 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍ دسمبر ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے محکمے کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سیل کے آئی آئی ایس سی او اسٹیل پلانٹ (آئی ایس پی) اور درگاپور اسٹیل پلانٹ (ڈی ایس پی) واقع برن پور اور درگاپور ، مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر جناب پردھان نے دونوں پلانٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس کارکردگی نیز ان اسٹیل پلانٹوں کے جدید بنائے گئے ملوں سے تیار ہونے والی مختلف مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مشن پروودیا میں ملک کے مشرقی علاقے میں واقع سیل کے پلانٹوں کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ’’سیل کے دونوں یعنی آئی آئی ایس سی او درگاپور اسٹیل پلانوں کو مشرقی علاقے اور ملک اور قوم کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ یہ پلانٹ نہ صرف علاقے بلکہ مجموعی طور پر پوری قوم کے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں مشن پروودیا قوم کی ترقی میں مشرقی خطے کے صحیح امکانات کو اجاگر کرنے میں مدددے گا۔ ان مربوط اور جدید اسٹیل پلانٹوں کو ایک دیرپا پیداواری ماڈل تشکیل دینے کے لیے کام کرنا چاہیے جس سے علاقے کے اندر اور اس کے اطراف کی صنعتوں کی ترقی میں آسانی پیدا ہو‘‘۔
جناب پردھان نے اسٹیل کے سیکٹر میں’مشن پروودیا‘ کی شروعات کی تھی جہاں انھوں نے فولاد کے مربوط مرکز کے قیام کے ذریعے اور ملک میں فولاد سازی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کرکے مشرقی بھارت کی ترقی پر زور دیا تھا۔
وزیر موصوف نے آج آئی ایس پی کی بلاسٹ فرنیس، بار مل اور یونیورسل اسٹرکچرل مل کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی کا دورہ کرتے ہوئے وہ بلوم-کم-راؤنڈ-کاسٹر، وھیل اینڈ ایکسل پلانٹ اور میڈیم اسٹرکچرل مل دیکھنے گئے۔ انھوں نے ملازمین سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ پلانٹوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشش کریں۔ جناب پردھان نے کہا ’’ان دونوں اسٹیل پلانٹوں کی بہت سی مصنوعات کافی تعداد میں درآمدی سامان کی جگہ لے رہے ہیں اور ’آتم نربھر بھارت‘ کو مستحکم بنا رہی ہیں۔ آگے کے سفر میں بھی ووکل فار لوکل پر زور دیئے جانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے‘‘۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:8223
(Release ID: 1681940)
Visitor Counter : 149