کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل کا سی آئی آئی پارٹنر شپ سربراہ کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے خطاب، انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوسرے ملکوں کی مدد کے موقع پر ہمیشہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے

Posted On: 16 DEC 2020 8:55PM by PIB Delhi

 

نئی دلی،16؍ دسمبر،ریلوے، صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک اور  عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج سی آئی آئی پارٹنر شپ سربراہ کانفرنس 2020 کے  وزارتی اجلاس سے خطاب کیا، جس کا مرکزی خیال ‘‘ زندگی، معاش اور نمو کے لئے ساجھیداری’’ ہے۔ بھوٹان کے اقتصادی امور کے وزیر عزت مآب لیونپو لوک ناتھ شرما، مالدیپ کے اقتصادی ترقی کے وزیر عزت مآب  فیاض اسماعیل، چلی کے امور خارجہ کے وزیر عزت مآب انڈریس الامنڈ، نائب وزیر خارجہ عزت مآب دِمترو سینک، برازیل کے خصوصی سکریٹری برائے ڈیبیوروکرائزیشن، انتظامیہ اور  ڈیجیٹل حکمرانی، کے علاوہ وزیراقتصادیات  عزت مآب سایو میریو پائیس ڈے انڈریڈ نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ دوست ممالک کے متحد ہونے سے سبھوں کو مدد ملےگی او ر وہ نئے امکانات تلاش کر سکیں گے، ایک دوسرے کی مدد کر پائیں گے، دوستی کو فروغ دے سکیں گے اور اپنے شہریوں کو بہبود کے رُخ پر فائدہ پہنچا پائیں گے۔اجلاس میں شریک ممالک کے ساتھ قریبی اور گہرے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان ان ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ عالمی وبائی بیماری کے دوران دنیا کو ہندوستان کی امداد کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان  دوسرے ملکوں کی مدد کے موقع پر ہمیشہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔  ہندوستان نے  عطیات کے ذریعہ تقریبا 50 ملکوں کو مفت دوائیں مہیا کی ہیں اور ڈیڑھ سو سے زیادہ ملکوں کو دوائیں سپلائی کی ہیں۔ جناب گوئل نے بتایا کہ کووڈ-19 کے ابتدائی دنوں میں ہندوستان میں دواؤں کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی تاکہ امیر ممالک ہندوستانی دواؤں کی خریداری پر اپنی اجارہ داری قائم نہ کر سکیں اور یہ دوائیں کم ترقی یافتہ ملکوں کو بھی دستیاب رہیں۔

آتم نربھر بھارت  کے تعلق سے جناب گوئل نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان  ساجھیدار ملکوں کے لئے اپنے دروازے بند کرنے نہیں جا رہا ہے، بلکہ طاقتور پوزیشن کے ساتھ دنیا کے ساتھ اور بھی وسیع تر معاملات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو  بہتر پیش کش کرنی چاہئے تاکہ  خوشحالی سب کے حصے میں آسکے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اپنی معیشت کو مختلف النوع پابندیوں سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دنیا کے دیگر حصوں سے وسیع تر سرمایہ کاری ہو سکے۔ ہم نے دفاعی، اشیا سازی، کانکنی، مالیاتی اور سرمایہ منڈی کے شعبوں کواِس رُخ پر کھول دیا ہے۔ ہم  نے زرعی قوانین کو مزید سہل بنایا ہے تاکہ زرعی اشیا سازی میں وسیع تر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکے، دیہی ہندوستان میں سرمایہ کاری ہو اور ہمارے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کےلئے بازار کھول دیئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ہم ہندوستان میں تجارت کوآسان اور زیادہ سے زیادہ پُرکشش بنانا چاہتے ہیں۔

 جناب گوئل نے کہاکہ ہندوستان سرمایہ کاری، اشیا کی خریداری اور خدمات کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان دوست اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے نقش قدم عالمی طور پر مرتب ہوں۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان کووڈ بحران کو ایک موقع میں بدلنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور 2025 تک 5 کھرب ڈالر کی معیشت  کےنشانے کوحاصل کرنے کے تعلق سےپُراعتماد ہے اور اگلے 7 تا 10 برسوں میں اسے 10 کھرب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے۔

*************

( م ن ۔ع س۔  ک ا(

U. No. 8160

 


(Release ID: 1681356) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu