وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے جے ای ای (مین) امتحان-2021 سے متعلق متعدد اعلانات کیے
جے ای ای (مین) امتحان-2021کا انعقاد چار مرحلوں (فروری، مارچ، اپریل اور مئی)میں کیاجائیگا
جے ای ای (مین)-2021 کا پہلا مرحلہ 26-23 فروری، 2021 کے دوران منعقد کیا جائیگا
جے ای ای(مین) امتحان-2021 کا انعقاد 13 زبانوں میں ہوگا
Posted On:
16 DEC 2020 7:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16دسمبر، 2020:مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’نے آج جے ای ای (مین) امتحان-2021 سے وابستہ کئی اعلانات کیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جے ای ای (مین) امتحان-2021 ، فروری، مارچ، اپریل اور مئی 2021 کے مہینوں میں چار مرحلوں میں منعقد کیا جائیگا۔ جے ای ای (مین) امتحان-2021 کا پہلا مرحلہ 26-23 فروری 2021 تک ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) پر عمل کرتے ہوئے جے ای ای (مین) امتحان-2021 پہلی مرتبہ 13 زبانوں آسامی، بنگالی، کنّڑ، ملیالم، مراٹھی، اڑیہ، پنجابی، تمل، تیلگو، اردو، ہندی، انگریزی اور گجراتی میں منعقد کیاجائیگا۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ ایک امیدوار کو سبھی چار مرحلوں میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں ہے، حالانکہ اگر امیدوار ایک سے زیادہ مرحلے میں شامل ہوتا ہے تو میرٹ لسٹ / رینکنگ تیار کرنے کیلئے ان کے سب سے زیادہ این ٹی اے نمبرات پر غور کیاجائیگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سوال نامے میں 90 سوالات شامل ہوں گے جس میں سے امیدوار کو کُل 75 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔
اس فیصلے سے طالب علم کو ہونے والے فائدوں کو شمار کراتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جے ای ای (مین) امتحان-2021 چار مراحل میں کرائے جانے سے امیدواروں کو امتحان میں حاصل ہونے والے اپنے اسکور کو بہتر کرنے کے کئی مواقع ملیں گے، اگر وہ ایک کوشش میں اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کرپاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک امیدوار کا کسی ایک مہینے میں بورڈ امتحان ہے یا وہ کووڈ-19 کے سبب امتحان میں شامل نہیں ہوپاتا ہے تو امیدوار جے ای ای (مین) امتحان-2021 میں شامل ہونے کیلئے دوسرا مہینہ منتخب کرسکتاہے۔
جے ای ای (مین)-2021 سے متعلق تفصیلی عوامی نوٹس دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں:
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 8156
(Release ID: 1681327)
Visitor Counter : 157