وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے مالیاتی استحکام وترقیاتی کونسل کی 23ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 15 DEC 2020 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15دسمبر، 2020:خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مالیاتی استحکام و ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی 23ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں ورچوول طریقے سے خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، فائنانس کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے بھوشن پانڈے،  مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجئے پرکاش ساہنی، محکمہ برائے مالیاتی خدمات کے سکریٹری جناب دیباشیش پانڈا،  کارپوریٹ اُمور کی وزارت کے سکریٹری (انچارج) جناب تُوہین کانتا پانڈے، اقتصادی اُمور کے محکمے کے سکریٹری جناب ترون بجاج، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس، اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر کرشنا مورتی وی سبرامنین، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب اجئے تیاگی، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیاکے چیرپرسن ڈاکٹر سبھاش چندر کھنتیا، پنشن فنڈریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرپرسن جناب سپراتم بندوپادھیائے، دیوالیہ اور دیوالیہ پن سے متعلق ہندوستانی بورڈ (آئی بی بی آئی) کے چیرپرسن ڈاکٹر ایم ایس ساہو، انٹرنیشنل فائنانشیل سروسیز سینٹرس اتھارٹی کے چیئرمین جناب انجیتی سرینواس اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران اور فائنانشیل سیکٹر ریگولیٹرس نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں خطرے سے متعلق اُمور کے خصوصی حوالے کے ساتھ اہم کُلی معاشی پیش رفت اور مالیاتی استحکام کے معاملات (عالمی اور گھریلو) کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں نوٹ کیا گیا کہ حکومت ہند اور مالیاتی سیکٹر کے انضباطی اتھارٹیوں کے ذریعے کیے گئے پالیسی اقدامات  نے ہندوستان میں تیز رفتاری کے ساتھ معیشت کی بحالی کو یقینی بنایا۔ جیسا کہ 21-2020 کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کے کم انقباض سے منعکس ہے۔ معیشت نے اپنی رفتار پکڑ لی ہے اور معیشت کی بحالی کا راستہ پہلے کی گئی پیش گوئی سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہوگا۔ اس میٹنگ میں مالیاتی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے تیز رفتار حقیقی معاشی ترقی کو حاصل کرنے کیلئے نیز مجموعی کُلی معاشی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مالیاتی سیکٹر کو مستقل  حمایت کو یقینی بنانے کیلئے درکار مزید اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے آربی آئی اور دیگر ریگولیٹرس کے ذریعے پیش کردہ بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ کے دوران یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ حکومت اور تمام ریگولیٹرس  کے ذریعے مالیاتی شرائط پر مسلسل نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے جو درمیانی اور طویل مدت میں مالی نقصانات کو بے نقاب کرسکتی ہے۔

کونسل نے معاہدوں پر مبنی لندن انٹربینک آفر ریٹ (ایل آئی بی او آر) کی آسان منتقلی سے متعلق چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور نوٹ کیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈر اداروں اور محکموں سے متعلق کثیر جہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

کونسل نے آر بی آئی کے گورنر کی صدارت میں ایف ایس ڈی سی ذیلی کمیٹی کے ذریعے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور اس سے قبل ایف ایس ڈی سی فیصلوں پر ممبروں کے ذریعے کی جانے والی کارروائی کا بھی نوٹس لیا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:8113



(Release ID: 1680949) Visitor Counter : 153