وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں 200آیوش صحت ومعالجہ مراکز کو منظوری دی
Posted On:
15 DEC 2020 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی:15دسمبر، 2020:قومی آیوش مشن (این اے ایم)، کی مرکزی امداد یافتہ اسکیم کے تحت آیوش کی وزارت نے اتراکھنڈ میں 200 آیوش صحت و معالجہ مراکز (ایچ ڈبلیوسی) کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں اروند لال وندنا لال (اے ایل وی ایل) فاؤنڈیشن، نئی دہلی، اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں آیوش صحت ومعالجہ مراکز (ایچ ڈبلیو سی) کے آپریشن میں آیوش کے محکمے کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں سبھی اسٹیک ہولڈروں کے درمیان 10 دسمبر 2020 کو ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس ورچول پروگرام میں سکریٹری (آیوش)، جوائنٹ سکریٹری (آیوش)، ڈائرکٹر (آیوروید)، اتراکھنڈ اور ڈاکٹر اے ایل وی ایل فاؤنڈیشن، نئی دہلی کے چیئرمین ڈاکٹر اروند لال موجود تھے۔
ان مراکز پر مقررہ سرگرمیوں کو آسانی سے انجام دینے کیلئے منصوبہ بندی کرنے، نفاذ اور ادارے کو سبھی ضروری امداد مہیا کرانے کی پوری ذمہ داری اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کی ہوگی۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ضروری تکنیکی امداد فراہم کریگی۔ اے ایل وی ایل فاؤنڈیشن مرکز میں آنے والے لوگوں کی فہرست بنانے، لوگوں کے صحت کارڈ بنانے اور آیوش صحت و معالجہ مراکز سے وابستہ عملے کو تربیت فراہم کرنے اور ان کی کام کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کریگا۔
آیوش صحت ومعالجہ مراکز کے آپریشن سے متعلق رہنما خطوط میں حکومت اور غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرنے کا التزام ہے تاکہ جامع پرائمری صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے صحت کے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں سال 2024-2023 تک مرحلہ وار طریقے سے 12500 آیوش صحت و معالجہ مراکز کو عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:8111
(Release ID: 1680947)
Visitor Counter : 146