وزارتِ تعلیم

وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے نے کے وی ایس فاؤنڈیشن ڈے۔2020 تقریب سے ورچووَل انداز میں خطاب کیا

Posted On: 15 DEC 2020 5:16PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے نے آج کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن  کی تقریب یوم تاسیس سے ورچووَل انداز میں خطاب کیا۔ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے آج آن لائن طریقے سے اپنا یوم تاسیس منایا۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے شعبہ کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال، کے وی ایس کی کمشنر محترمہ ندھی پانڈے اور وزارت کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر، وزیر موصوف نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ حقیقی معنوں میں بھارت کی صحیح تصویر پیش کرتے ہیں، کیونکہ ان اسکولوں میں، مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے طلبا دیہی، شہری، امیر، غریب، ہر کوئی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ کیندریہ ودیالیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی چوطرفہ ترقی کے لئے فراہم کیے جانے والے مواقع ان اسکولوں کو  دیگر اسکولوں سے مختلف درجہ دلاتے ہیں۔ خواہ انتظامیہ ہو، کھیل کود ہو یا سائنس ، آج کیندریہ ودیالے کے طلبا ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

جناب دھوترے نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ، مستقبل کی پیڑھی کو تیار کرنے اور شہریوں کو بیدار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے وی ایس قومی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی کاز سے متعلق کوئی بھی اچھی پہل قدمی ہمیشہ کیندریہ ودیالیوں سے شروع ہوتی ہے۔ خواہ ماحولیاتی تحفظ کی بات ہو یا ایک بھارت شریشٹھ بھارت مہم، کیندریہ ودیالیوں نے ان تمام پہل قدمیوں میں ایک عمدہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیندریہ ودیالے خودکفیل بھارت کی تعمیر میں یقیناً قائدانہ کردار ادا کریں گے۔

کے وی ایس کمشنر محترمہ ندھی پانڈے نے پروگرام کے آغاز میں اپنی تقریر میں کہا کہ 20 ریجیمنٹل اسکولوں کے ساتھ 1963 میں شروع ہونے والا کے وی ایس کا سفر 1245 ودیالیوں کے وسیع نیٹ ورک میں تبدیل ہو چکا ہے، اور اس طرح ان اسکولوں نے ملک کے 13 لاکھ سے زائد طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ کے وی ایس اور اس کے طلبا تعلیم کے میدان میں عمدہ مثال قائم کر رہے ہیں اور دیگر اداروں کو ترغیب فراہم کر رہے ہیں، محترمہ ندھی نے کہا کہ 2020 میں سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج  میں، کے وی ایس نے 12ویں کلاس میں کامیابی کی 98.62 فیصد کے ساتھ اب تک کی اپنی سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محترمہ پانڈے نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن طلبا کی مجموعی ترقی کے لئے کھیل کود اور جسمانی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اسی طرح ، اٹل ٹنکرنگ لیب، جگیاسا اور نیشنل چلڈرنس سائنس کانگریس جیسے پروگراموں کے توسط سے سائنسی مزاج پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ کووِڈ وبا کے چنوتی بھرے دور میں بھی ہمارے اساتذہ نے زبردست عہدبستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تدریس کا عمل جاری رکھاہے۔انہوں نے تمام طلبا تک تعلیم کی رسائی کے لئے نئی تکنالوجی اور ڈجیٹل / آن لائن طریقۂ کار اختیار کیے ہیں۔ انہوں نے اس امرکی یقین دہانی کرائی کہ کے وی ایس قومی تعلیمی پالیسی کے مؤثرنفاذ کے لئے اپنا مکمل تعاون اور حمایت فراہم کریں گے۔

****

م ن ۔ اب ن

U: 8114



(Release ID: 1680856) Visitor Counter : 108