سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

وگیان یاتراس عوام میں سائنسی جذبے کو فروغ دیں گی جس کا اہتمام انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول 2020 سے قبل مختلف انسٹی ٹیوشنس کے ذریعے انعقاد کیا جارہا ہے


اس سائنس کے سفر کا اہتمام ملک بھر میں تقریباً 30 مقامات پر کیا جائے گا

یہ سائنس فیسٹول معاشرے کے ہر طبقے پر اثر ڈالے گا اور اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا: ڈاکٹر شیکھر مانڈے، ڈی جی- سی ایس آئی آر

Posted On: 14 DEC 2020 2:49PM by PIB Delhi

IISF 2020 - Science for Self-Reliant India and Global Welfare

وگیان یاترا انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کو بڑھاوا دینے والی سرگرمی ہے۔ اس کے تحت ملک کے مختلف شہروں سے موبائل سائنس نمائشیں شروع ہوں گی۔ اس سائنس سفر کا مقصد عام لوگوں میں سائنس کے ٹیمپر یعنی جذبے کو فروغ دینا اور سائنس کے کلچر (ثقافت) پیدا کرنا ہے۔ سائنس کی نمائشیں کیونکہ موبائل وینس پر ہر مقامی اسکول اور یونیورسٹی تک جاتی ہیں، لہٰذا سبھی طلبا اسے دیکھ سکتے ہیں اور یہ نوجوانوں کے ذہن کو بھی سائنس کے تئیں بیداری پیدا کرتی ہے اور ان میں سائنس کے تئیں دلچسپی اور بیداری پیدا کرتی ہے۔کووڈ-19 عالمی وبا کے اس بحرانی دور میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کے اس چھٹا ایڈیشن کا ورچوئل پلیٹ فارم پر انعقاد ہوگا۔ ملک بھر میں تقریباً ایسے 30 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں اس سائنس سفر کا اہتمام کیا جائے گا۔ممتاز سائنس کمپونیٹرس، اختراع کاروں، اساتذہ، طلبا اور علاقے کے ریسرچ اسکالرس اس میں حصہ لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IJGB.jpg

انڈین ایسوسی ایشن آف دی کلٹی ویشن آف سائنس (آئی اے سی ایس)کولکاتا نے حال ہی میں اس وگیان یاترا (سفر) کا ورچوئلی طور پر اہتمام کیا ہے۔ آئی اے سی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر سانتنو بھٹا چاریہ نے اس پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ایم ایم شرما (ایف آر ایس اور پدم وی بھوشن) نے بین الاقوامی سائنس فیسٹول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس منفرد سرگرمی ’وگیان یاترا ‘کی ضرورت اور نتائج پر روشنی ڈالی۔

اس پروگرام میں وگیان بھارتی کے قومی سکریٹری جناب پروین رام داس، آئی این ایس ٹی (موہالی) کے ڈائریکٹر پروفیسر امیتاو پاترا، ساہا انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر فزکس کے پروفیسر وائی سدھاکر اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے پروفیسر پارتھ پرتم چکرورتی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سی ایس آئی آر- سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مائننگ اینڈ فیول ریسرچ (سی آئی ایم ایف آر) دھنباد نے بھی یوٹیوب پر ایک سائنس یاترا کا اہتمام کیا۔ اسے ملک بھر کو کوور کرنے والے چار حلقوں (ایسٹ، ویسٹ، نارتھ ، ساؤتھ) میں سے ایسٹ حلقے نے منعقد کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y6F5.png

اسی طرح کا ایک پروگرام سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنو گرافی (این آئی او) گوا نے منعقد کیا، جس میں سی ایس آئی  آر – این آئی او کے ڈائریکٹر پروفیسر سنیل کمار سنگھ نے خیر مقدمی تقریر کی۔ سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ یہ سائنس فیسٹول معاشرے کے ہر طبقے پر اثر ڈالے گا اور اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DEB0.png

وج نانا بھارتی (وبھا) کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری اعزازی مہمان جناب جینت ساہس را بدھے نے آئی آئی ایس ایف 2020 کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کی اہم خوبیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر سائنس بھارتی اور سائنس فیسٹول پر مرکوز کی۔

جینت ساہس را بدھے نے اس سائنس فیسٹول کے وژن اور مقاصد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان ایونٹس کے بارے میں ذکرکیا جو آئی آئی ایس ایف 2020 کے دوران منعقد ہونے والے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006AK5X.png

 

.............

U-8074



(Release ID: 1680628) Visitor Counter : 207