جل شکتی وزارت

بین الاقوامی بینک ژویئر شاویٹ نے دریاؤں کے احیا اور ان کی صفائی کی ہندوستانی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 13 DEC 2020 7:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  مصنوعی ذہانت سے بنیادی ساختیاتی ترقی کے جدید طریقوں تک ہندوستانی منڈی میں اختراعی ٹکنالوجیوں اور مسائل کے حل کی تلاش میں تیزی لانے کے لئے امریکی کمپنیاں اپنے ہم رتبہ ہندوستانی اداروں کے ساتھ ساجھیداری کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ ڈیجیٹل واٹر سے متعلق ایک اجلاس میں واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانہ میں اقتصادی وزیر ڈاکٹر روی کوٹہ نے کہا کہ امریکہ  آبی شعبے میں ہندوستان کے ڈیجیٹل فاؤنڈیشن کی تعمیر میں ایک بڑا اتحادی ثابت ہوسکتا ہے۔ انٹرنیشنل بینک برائے تعمیر نو و ترقی میں پانی اور صفائی کے اعلیٰ ماہر ژویئر شاویٹ ڈے بیوشینے نے کہاکہ ہندوستان میں جو کام انجام دیئے گئے ہیں ان پر بنک کو انتہائی فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال پہلے یہ کس نے سوچا تھا 55 کروڑ لوگ ہندوستان میں کھلی جگہوں پر رفع حاجت کرنا بند کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کی ترجیحات میں زبردست تبدیلی آئی ہے جس کا رخ اب صرف بنیادی ڈھانچوں کے فروغ کی طرف نہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے اور ان کی عادات بدلی جارہی ہیں۔

انہوں نے اعدادوشمار کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اگر اسے سمجھا اور مقدار کا تعین نہیں کیا گیا تو مسئلہ حل نہیں کیا جاسکے گا۔ ہندوستا ن نے اس رخ پر بھی کئی کوششیں کی کہ کئی کام پیش رفت کے مرحلے میں لیکن شروعات بہت ہی اچھی ہے۔ میری لینڈ کے ماحولیات کے سکریٹری مسٹر بین گرمبل نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف اقوام ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ صاف پانی کی دستیابی انتہائی لازمی ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے صاف پانی سے متعلق امریکی ایکٹ کی کامیابی کی کہانی سنائی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان نے بھی جل جیون مشن شروع کیا ہےجس کا مقصد پانی کی مساویانہ تقسیم ہے۔ بلیک اسٹون انفرااسٹرکچر گروپ اینڈ بولڈ میں سینئر ایڈوائزر اوشا راؤ مناری نے ٹیمس ندی کی صفائی کا کیس پیش کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی اور مالیاتی امور میں بہترین ہم آہنگی سے دریائی پانی کو موثر طور پر صاف کیا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ  نامامی گنگا مشن کو ان دونوں محاذوں پر سہولت حاصل رہی۔

اس مذاکرے کا اہتمام نیشنل مشن فور کلین گنگا (این ایم سی جی) اور سنٹر فور گنگا ریور بیسن منیجمنٹ اینڈ اسٹیڈیز کی جانب سے پانچویں انڈیا واٹر امپیکٹ چوٹی کانفرنس کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا تھا۔

این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری کوششوں کو اب بین الاقوامی برادری تسلیم کررہی ہے۔ انہوں نے نامامی گنگا مشن کی کامیابی کا سہرہ اپنی ٹیم ، رضاکاروں ، ماہرین اور ایک سے زیادہ اپنی مدد آپ کے رخ پر کام کرنے والی تنظیموں  کے سربندھا جو گنگا اور اس کی معاون ندیوں کو صاف کرنے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ یہ کام عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق جل شکتی کے وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت کی رہنمائی میں کیا جارہا ہے۔

 

 

****

(م  ن  ۔ ع  س  ۔  م ص)

U- 8060



(Release ID: 1680490) Visitor Counter : 106