ریلوے کی وزارت
زونل ریلویز کو اَن ریزرو ٹکٹ صرف مضافاتی اور چند زونوں میں چلنے والی مقامی مسافر ٹرینوں کی محدود تعداد کے لیے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے
تہوار کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی اور متبادل اسپیشل ٹرینوں سمیت تمام ایکسپریس ٹرینوں کو مکمل طور پر صرف ریزروڈ ٹرینوں کے طور پر چلانے کی پالیسی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے
پالیسی میں مزید تبدیلیاں ہونے پر تمام متعلقین کو مطلع کردیا جائے گا
Posted On:
13 DEC 2020 4:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،13؍ دسمبر ، میڈیا کے بعض سیکشنوں میں اَن ریزروڈ ٹکٹ جاری کرنے کے بارےمیں کچھ خبریں شائع ہوئی ہیں۔ سب کی رہنمائی کے لیے یہ اطلاع فراہم کی جاتی ہے کہ :
تہوار کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی اور متبادل اسپیشل ٹرینوں سمیت تمام ایکسپریس ٹرینوں کو مکمل طور پر صرف ریزروڈ ٹرینوں کے طور پر چلانے کی پالیسی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
اس کے مطابق تا اطلاعِ ثانی تہوار کے موقعے / چھٹیوں کی خصوصی ٹرینوں، متبادل ٹرینوں سمیت تمام موجودہ میل ایکسپریس، خصوصی ٹرینیں جو پوری طرح ریزروڈ بنیاد پر (آج تک) چلائی جارہی ہیں ان کا سلسلہ دوسرے درجے کے کوچوں اور ایس ایل آر کے مسافرپورشن کے لیے ریزروڈ ٹکٹ جاری کیے جانے کے طور پر جاری رہے گا‘‘۔
زونل ریلویز کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ صرف مضافاتی اور چند زونوں میں چلنے والی محدود تعداد میں مقامی مسافر ٹرینوں کے لیے اَن ریزروڈ ٹکٹ جاری کرسکتے ہیں۔
ٹرینوں کے چلنے، سفر کے ضابطوں اور ریزرویشن کے طریقوں پر کووڈ کے دور میں مسلسل نظر ثانی کی جارہی ہے۔ مزید تبدیلیاں ہونے پر ، جب بھی یہ تبدیلیاں ہوں گی، متعلقین کو اس کے مطابق مطلع کردیا جائے گا۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:8058
(Release ID: 1680474)
Visitor Counter : 167