وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے سہودے اسکول کمپلیکس کے 26ویں قومی سالانہ کانفرنس کو ورچوول طریقے سے خطاب کیا

Posted On: 11 DEC 2020 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11دسمبر، 2020:مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سہودے اسکول کمپلیکس کے 26ویں قومی سالانہ کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم نے سمرتھن کے عنوان سے کانفرنس کے سووینئر کا بھی اجراء کیا، جوکہ ملک میں بہترین تعلیمی طریقہ کار کا ایک مجموعہ ہے۔ انہوں نے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے جامع تعلیم جوائی فُل لرننگ اور فزیکل ایجوکیشن پر مبنی سی بی ایس مینوول بھی جاری کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نشنک نے ہندوستان کو ایک خودکفیل ملک بنانے اور لامحدود امکانات کے ساتھ  ایک نئے ہندوستان میں ترقی کرنے کی سمت میں ہر ایک شہری کی اجتماعی ذمہ داری کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مہاتماگاندھی کے ذریعے دیئے گئے نئی تعلیم کے فلسفے میں موجود آدرشوں پر کام کرنے کیلئے اسکول کے پرنسپلوں اور اساتذہ کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر نے ان سے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مؤثر نفاذ کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی درخواست کی۔ اسٹیک ہولڈروں کے افکار و خیالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور وسیع تبادلہ خیال کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اکیسویں صدی کے نئے بھارت کے وِژن کے بارے میں  ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اسکول کے پرنسپلوں اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اسے حقیقت بنانے کیلئے اپنا بھرپور تعاون دیتے ہوئے کام کریں۔

اس کانفرنس کے مہمان اعزازی کرناٹک کی ریاستی حکومت کے پرائمری اور ثانوی تعلیم اور سکلا کے وزیر جناب سریش کمار نے اس موقع پر اتراکھنڈ اور کرناٹک کو دو جوڑی ریاستوں کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت  پروگرام ویڈیو لانچ کیا۔

اسکولی تعلیم اور خاندانی اور وزارت تعلیم کی سکریٹری محترمہ انیتاکروال نے ملک میں تعلیم کے مستقبل کے مختلف پہلوؤں پر اجتماع سے خطاب کیا۔ محترمہ کروال نے ہر ایک ٹیچر کو چیلنجوں کا سامنا کرنے اور جامع تعلیم کے حصول کے مواقع میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سی بی ایس ای کے چیئرمین جناب منوج آہوجہ نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ کانفرنس کے کلیدی مقرر محترمہ کرن مجمدارشا نے، اس بارے میں بات کی کہ کس طرح سے اساتذہ اور بچوں نے تعلیمی طریقہ کار میں تبدیلی کو اپنایا۔

سہودے اسکول کمپلیکس کے 26ویں قومی سالانہ کانفرنس کا انعقاد سی بی ایس ای کے ذریعے کیا گیا اور اس کی میزبانی بنگلور سہودے اسکول کمپلیکس ایسوسی ایشن کے ذریعے کی گئی۔ اس کانفرنس میں ہندوستان اور بیرون ملک کے اسکولوں کے تقریباً 4000 سے زیادہ شرکاء کے ذریعے ورچوول طریقے سے حصہ لیا جارہا ہے۔

*******************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 8027




(Release ID: 1680176) Visitor Counter : 146