مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
اسکائلو سے ساجھیداری کے ساتھ بی ایس این ایل دنیا کا پہلا سیٹلائٹ پرمبنی نیرو بینڈ آئی او ٹی نیٹ ورک بھارت میں قائم کرے گا
Posted On:
10 DEC 2020 6:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 دسمبر 2020: اسکائلو ٹیک انڈیا سے ساجھیداری کے ساتھ بی ایس این ایل نے آج وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ڈجیٹل انڈیا کے حقیقی ویژن کے تناظر میں ایک انقلابی سیٹلائٹ پر مبنی نیرو بینڈ آئی او ٹی بھارت میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ،جسے پہلے ماہی گیروں ، کسانوں ، تعمیرات ، کانوں اور لوجسٹکس کے شعبوںمیں استعمال کیا جائے گا۔اس کے ذریعہ اب بھارت ان لاکھوں مشینوں ، سینسروں اورصنعتی آئی او ٹی آلوں کے ساتھ رسائی حاصل کرسکے گا جو اب تک غیر مربوط تھے۔
اس نئے میڈ ان انڈیا نیٹ ورک کے ذریعہ ، جسے اسکائلو نے بھارت میں تیار کیا ہے ، بی ایس این ایل کے سیٹلائٹ زمینی بنائے گئے ڈھانچے کو جوڑ ا جائے گا اور بھارتی سمندروں سمیت ملک گیر کوریج مہیا کی جائے گی۔ یہ کوریج اتنی وسیع ہوگی کہ یہ بھارتی سمندروں سمیت کشمیر ، لداخ سے کنیا کماری اورگجرات سے شمال مشرق خطے میں معمولی سا خالی گوشہ نہیں نہیں چھٰوڑے گی۔
بی ایس این ایل کے سی ایم ڈی جناب پی کے پُرور نے کہا کہ یہ ایجاد بی ایس این ایل کے ٹکنالوجی کے استعمال کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد صارفین کے مختلف حلقوں کو سستی اور اختراعی مواصلاتی ٹکنالوجی کی خدمات اور مصنوعات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسکائلو لوجسٹکس کے شعبے میں ضروری ڈیٹا فراہم کرنے میں مدد کرے گا جس سے 2021 میں کووڈ -19 کے ویکسین کی تقسیم کاری میں مدد ملے گی اور یہ ملک کی ایک عظیم خدمت ہوگی۔
اسکائلو کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور کو فاؤنڈر جناب پارتھ سارتھی ترویدی نے کہا کہ صدیوں سے زراعت ، ریلوے ، ماہی گیری سمیت صنعتیں آف لائن طریقے سے اپنا کام کاج کررہی ہیں اور اب تک انہیں مصنوعی ذہانت اور آئی او ٹی جیسی تازہ ترین ترقیات کا فائدہ اٹھانے کاموقع حاصل نہیں ہوا تھا۔ یہ دنیا کا پہلا سیٹلائٹ پر مبنی نیرو بینڈ آئی او ٹی نیٹ ورک ہے اور مجھے فخر ہے کہ اسے سب سے پہلے بھارت میں شروع کرکے ہم اپنی صنعتوں اور زندگیوں میں عظیم انقلاب لاسکتے ہیں۔
بی ایس این ایل بورڈ کے ڈائریکٹر وویک بنسل نے کہا کہ بی ایس این ایل اور اسکائلو نے بھارت میں اس کی کامیابی سے آزمائش کرلی ہے اور اب ہم 2021 نئے سال کے آنے سے پہلے مختلف صارف گروہوں سے جلد ہی رابطہ کریں گے۔
اس شاندار ایجاد کا یہ اعلان بہت بروقت ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارتی موبائل کانگریس 2020 جاری ہے ۔ یہ نئی ٹکنالوجی بھارت کے اہم شعبوں میں دیسی آئی او ٹی کنکٹوٹی لاکر ٹیلی کام کے محکمے اور نیتی آیوگ کے منصوبوں کو تقویت دے گی، جن شعبوںمیں اس ٹکنالوجی کو کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے ان کی مثالیں ہیں بھارتی ریلوے ، ماہی گیری کی کشتیاں اور ملک بھر میں گاڑیوں کو مربوط کرنا ۔
اسکائلو یوزر ٹرمنل نامی ایک چھوٹا سا اسمارٹ اور مضبوط ڈبہ سینسروں کے ساتھ مربوط ہوکر اسکائلو نیٹ ورک کو ڈاٹا بھیجتا ہے اور اسے لوگوں تک پہنچاتا ہے ۔ اس سے منسلک ڈاٹا پلیٹ فارم صنعتوں سے متعلق مخصوص ایپلی کیشنز کا شاندار بصری تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ صارفین کو ، چاہے وہ کہیں بھی ہوں ،فوری اور مناسب عمل کرنے کے اہل بناتا ہے ۔ یہ نئی ڈجیٹل مشین کنکٹوٹی اسمارٹ فون موبائل اور وائی فائی نیٹ ورکوں کا تکملہ ہوگی اور پہلی بار نئی آن لائن ایپلی کیشن کو پورے بھارت میں لائے گی۔
*************
م ن۔ع ا ۔رم
U- 79
(Release ID: 1679950)
Visitor Counter : 235