امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی ستائش کی ہے


نئی پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد،  ہماری تاریخ میں ایک سنہرا دن ہے

میں اس شاندار موقع پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں

پارلیمنٹ ہاؤس جمہوریت میں ہمارے اعتقاد کی علامت ہے، جو ہمیں آزادی اور اس کے لئے جہدو جہد کی  قدر کی یاد دہانی کرا تا ہے اور  ہمیں  قوم کی خدمت کرنے کے لئے تحریک فراہم کرتا ہے

نیا پارلیمنٹ ہاؤس ایک خود کفیل ہندوستان کی علامت بنے گا ، جو  ہمارے شہریوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کا گہوارہ ہوگا

Posted On: 10 DEC 2020 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10؍ دسمبر 2020: مرکزی وزیر داخلہ جناب  امت  شاہ نے  آج نئی دہلی میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی سراہنا کی ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘‘ نئی پارلیمنٹ ہاؤس کی  سنگ بنیاد رکھنا  ہماری تاریخ میں ایک سنہرا دن ہے۔ میں اس شاندار موقع پر وزیراعظم کو مبارک  باد پیش کرتا ہوں۔’’

‘‘پارلیمنٹ ہاؤس جمہوریت میں ہمارے اعتقاد کی علامت ہے جو ہمیں آزادی اور اس کے لئے جہدو جہد کی  قدر کی یاد دہانی کرا تا ہے اور  ہمیں  قوم کی خدمت کرنے کے لئے تحریک فراہم کرتا ہے۔ نیا پارلیمنٹ ہاؤس ایک خود کفیل ہندوستان کی علامت بنے گا ، جو  ہمارے شہریوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کا گہوارہ ہوگا۔’’

‘‘مودی سرکار ملک کے غریب اور  محروم طبقات کو با اختیار بنانے کے تئیں مکمل طو رپر پابند اور پُرعزم  ہے اور  یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس، اس عہد کے تئیں ہمارے عزم کا   مظہر ہوگا۔’’

 

********

م ن۔ا ع۔ق ر

(11.12.2020)

(U: 8007)


(Release ID: 1679921) Visitor Counter : 100