سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے آسام میں 3078دیویانگوں اور 321 بزرگ شہریوں کو معاون آلات فراہم کرنے کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا ای - افتتاح کیا

Posted On: 10 DEC 2020 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10دسمبر 2020/سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چندر گہلوت نے  حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم اور آئی آر ایف سی   کے سی ایس آر اقدام کے تحت بلاک سطح پر  امدای اور معاون حالات کی  مفت تقسیم کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ کا افتتاح کیا اور حکومت کے راشٹریہ وایو شری یوجنا کے تحت  بزرگ شہریوں کو آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعہ    مفت معاون آّلات تقسیم کئے ، اس موقع پر رکن پارلیمان    منگل  ڈوئی آسام کے رکن پارلیمان  جناب دلیپ  سیکیا نے   مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں تقریب کی صدارت کی۔

جناب تھاور چند گہلوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  مختلف  اقدامات اور اسکیموں  کے ذریعہ  ہمارے ملک میں دیویانگ جنوں کی   فلاح  بہبود اور ترقی  کے  لئے  پوری طرح پرعزم  ہے۔ کووڈ-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت  ویویانگ جنوں میں  ایڈ اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ملک بھر میں ورچوئل اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقا د کررہی ہے۔ملک بھر میں منعقدہ   اے ڈی آئی پی  کیمپوں کے دوران  اب تک  دس گنیز بک آف ورلڈریکاڈز بنائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے دیویانگ طلبا  کی تعلیم  حاصل کرنے اور انہیں خود انحصار  بنانے کے لئے مالی امداد اور اسکالر شپ  فراہم کرنے کے لئے  متعدد  اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے دیویانگوں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لئے اپنی وزارت کی متعدد   اہم اسکیموں  اور پروگراموں پر بھی   توجہ مرکوز کرائی۔  انہوں نے  حکومت ہند کی  حالیہ پہلوؤں جیسے  مدھیہ پردیش، سیہور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹا  آف ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن ، کرن  مینٹل ہیلتھ ری ہیبلیٹیشن  ہیلپ لائن گوالیار  میں معذور وں کے کھیلوں کے مرکز  کے قیام جیسے  اقدامات سے بھی  آگاہ کیا۔

ضلع درننگ کے 3399 کی تعداد میں مستفدین کو مختلف قسم کے 6482 معاون آلات  اور سازو سامان  مہیا کئے گئے جن کی مالیت 228.36 لاکھ ہے۔ یہ معاون آلات بلاک سطح پر منعقدہ  کیمپوں میں مستفدین کو تقسیم کئے گئے۔ اے ڈی آئی پی  اسکیم کے تحت کل 2724 دیویانگوں کے درمیان  اور 321 بزرگ شہری مستفدین  کے درمیان    گزشتہ سال جولائی اور اگست کے مہینے میں  المکو کے ذریعہ جائزہ  کیمپوں کے دروان  مستحقین  کی شناخت  اور اندراج کیا گیا۔

ضلع درانگ 354 سے زیادہ دیویانگوں کے علاوہ ہندستانی ریلوے  فائننس  کارپوریشن کے  سی ایس آر اقدام  کے تحت   741 مختلف اقسام کے امدادی  اور معاون آلات  فراہم کرنے کے لئے بھی شناخت کیا گیا ۔ 44.70 لاکھ  جس میں 93 موٹرائز ٹرائی سائیکل،    تین موٹرائزڈ وہیل چیئرس اورتھوپیڈیکلی معذور اشخاص کے لئے اور  اسمارٹ فونز ، اسمارٹ  کین، ڈیزی پلیئر،    نابینا اشخاص کے لئے ٹبلیٹ ، کان کے پیچھے ، کان کے آلے  اور یعنی سماعت کے آلات اور دیگر آلات  بھی تقسیم کئے گئے۔

ایڈ اور آلات کی کل تعداد  مختلف بلاکس میں تقسیم کیا جارہا ہے ان میں  699 ٹرائی سائیکل،  569  وہیل چیئر، 121 سی پی چیئرس ، 2137 کرچیز،  472 واکنگ اسٹک، 80 رولاٹر،  147 اسمارٹ کین، 57 اسٹینڈر  فورلڈنگ کین، 2 اسمارٹ فون، 2 ٹیبلیٹ، 4 ڈیز ی پلیئر، 24  بریل کٹ نابینا افراد کے لئے ، 1174 سماعتی آلات، 376 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ  ، ذہنی یا دماغی طور پر کمزور افراد کے لئے اشیا جیسے   227 ٹیٹراپوڈ /ٹرائپوڈ اور 305 واکرس، بزرگ شہری مستفدین کے لئے   تقسیم کئے جائیں گے۔

تقریب کے دوران عوامی نمائندے، معذور افراد ، (محکمہ تفویض اختیارات ) دیویانگ جن ، حکومت ہند  ، ضلعی انتظامیہ ،   درانگ اور  محکمہ سوشل ویلفیئر ،   آسام اور المکو  کے  سینئر عہدیداران شریک ہوں گے۔ تقسیم  حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ   رہنما اصولوں پر  عمل پیرا ہونے کے تحت   کی  جائے گی۔

ایڈ اور معاون آلات کی تقسیم کے دوران  ہندستان کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اور  پھیلاؤ کے کسی بھی امکان کو  قابو پالے گا۔  معاشرتی فاصلے ، ہر فرد کے لئے  تھرمل اسکرینگ کے استعمال، چہرے کا مناسب ماسک، مستفدین  تک پہنچنے والے پیشہ ور افراد کے ذریعہ پی پی ای کٹس  کا استعمال   اور سینی ٹائز ر کا استعمال  کرکے   کووڈ کے پھیلاؤ   پر  قابو پایا جائے گا۔

اس کیمپ کا اہتمام   مصنوعی اعضا مینوفیکچرنگ کارپویشن  آف انڈیا (المکو)   کانپور نے  معذ ور افراد  کے   محکمے کے اختیار کے  شعبے کے تحت کیا ہے۔ اس میں آسام اور ضلع انتظامیہ درانگ  اور حکومت ہند کے محکمہ سماجی بہبود کا اشتراک بھی شامل ہے۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7996

 



(Release ID: 1679900) Visitor Counter : 119