نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

عالمی ادارۂ صحت نے فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹہ روز مہم کے لئے بھارت کی ستائش کی؛ سبھی شعبوں کے مشاہیر نے تحریک کو حمایت دی

Posted On: 10 DEC 2020 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10 /دسمبر  2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے سبھی بھارتیوں کے لئے کی گئی فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹہ روز مہم کی اپیل کی عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ستائش کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’ڈبلیو ایچ او فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹہ روز مہم کے توسط سے جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھارت کے اقدام کی ستائش کی ہے۔‘‘

 

 

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو کے ذریعے یکم دسمبر کو ملک گیر فٹ انڈیا تحریک کے ایک جزو کے طور پر شروع کی گئی مہم کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات و مشاہیر کی حمایت ملی ہے۔ بالی ووڈ کے فنکار، کھلاڑی، مصنفین، ڈاکٹر، فٹنس انفلوئینسر سمیت متعدد مشاہیر نے جوش و خروش کے ساتھ بھارتیوں سے ہر دن 30 منٹ کے فٹنس کے بنیادی اصول پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

عالمی بیڈمنٹن چمپئن اور اولمپک میں تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ’’فٹنس میری زندگی کا بہت بڑا حصہ ہے اور اس عظیم تحریک کے لئے سبھی کو ایک ساتھ آنے اور متحد ہونے کا موقع ہے۔‘‘

مصنف چیتن بھگت نے کہا کہ کسی کی فٹنس کا زندگی میں قوت مدافعت، ذہنی کیفیت، صحت اور بحیثیت مجموعی خیریت و عافیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ اور اس طرح یہ ایک عظیم مہم ہے جس سے ہم سبھی جڑسکتے ہیں۔

لائف اسٹائل اور حفظان صحت کے ماہر لیوک کوٹنہو نے وزیر اعظم کے خیالات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دن میں صرف 30 منٹ کے لئے فٹنس کے لئے کام کرنا آپ کی فٹنس اور صحت کی سبھی سطحوں میں تعاون دینے میں ایک طویل راستہ طے کرسکتا ہے۔ مجھے اس شاندار پہل کا حصہ بنانے کے لئے نریندر مودی اور کرن رجیجیو کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی نشانہ باز اپوروی چنڈیلا نے بھی وزیراعظم کے خیال کی تائید کی اور ٹوئیٹ پیغام میں کہا ’’آج کچھ ایسا کریں کہ آپ کا مستقبل خود آپ کا شکریہ ادا کرے!! روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش آپ کے جسم، دماغ اور روح میں نئی مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔ #نیو انڈیا فٹ انڈیا # فٹ انڈیا موومنٹ۔‘‘

وزیر اعظم کی اپیل کے ساتھ دوبار اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان سشیل کمار، اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے نشانہ باز گگن نارنگ، بھارت کے سابق کرکٹر سریش رینا، پیرالمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی دیپا ملک، ایتھلیٹ ہیما داس، دولت مشترکہ کھیل میں سونے کا تمغہ جیتنے والی منیکا بترا، اداکار انل کپور بھی شامل ہوئے۔ ٹیلی ویژن اداکارہ سومیا ٹنڈن، کرکٹر میتالی راج، دولت مشترکہ کھیل میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے منیش کوشک، مصنف چیتن بھگت سمیت کئی دیگر معروف ہستیوں نے بھی وزیر اعظم کی اس اپیل کی حمایت اور تائید کی۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 7993



(Release ID: 1679894) Visitor Counter : 169