وزارت دفاع

جاپان کے چیف آف اسٹاف، ایئر سیلف ڈیفنس فورس بھارت کے خیرسگالی دورے پر

Posted On: 10 DEC 2020 5:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10دسمبر  :

جاپان کے چیف آف اسٹاف، جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس (سی او ایس۔ جے اے ایس ڈی ایف) جنرل ایزوسو شنجی ہندوستانی فضائیہ کے چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھڈوریا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی کے باضابطہ دعوت نامہ پر 09 دسمبر 2020 کو ہندوستان پہنچے۔ سی اے ایس کے ذریعہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں میزبان ہونے کے علاوہ سی او ایس۔ جے اے ایس ڈی ایف نے رکشا منتری شری راج ناتھ سنگھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دفاع کے سربراہ ، بحریہ کے سربراہ اور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔

ائیر ہیڈ کوارٹرز پر پہنچنے پر سی او ایس۔ جے اے ایس ڈی ایف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد کی بات چیت میں سی اے ایس اور سی او ایس۔ جے اے ایس ڈی ایف نے بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی رشتوں میں ہونے والی پیش رفت کا اعتراف کیا اور دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان فضائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں فضائیہ کے مابین مشترکہ مشقوں اور تربیت کو بڑھانے کی گنجائش پر بھی بات چیت کی۔ ایچ اے ڈی آر ہنگامی حالات سے اجتماعی طور پر نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے سے متعلق وسیع تر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کووڈ-19 سے درپیش زبردست چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے اس دورے نے فضائیہ کے مابین تعلقات کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کے تئیں گہری وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

******

م ن۔ ن ا۔ م ف

U:7990


(Release ID: 1679893) Visitor Counter : 179