وزارت دفاع

 5.56x30 ایم ایم مشترکہ پروجیکٹ کی تحفظاتی کاربائن ( جے وی پی سی ) کی کامیاب آزمائش

Posted On: 10 DEC 2020 3:32PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 10 دسمبر/ دفاعی تحقیق و ترقی کی ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کی ڈیزائن کردہ 5.56x30 ایم ایم کی تحفظاتی کاربائن کا 7 دسمبر ، 2020 ء کو استعمال کرنے کے آخری مرحلے  کی کامیاب آزمائش کی گئی ، جس نے کاربائن میں  جی ایس کیو آر کے تمام  پیمانوں  پر کامیابی حاصل کی ۔  اس سے جے وی پی سی کو فورس میں شامل کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔  یہ گرمیوں میں شدید گرمی اور سردیوں میں اونچائی والے علاقوں میں شدید سردی کے دوران  ، اِس کے استعمال کے لئے کی جانے والی آزمائشوں  کا آخری مرحلہ تھا ۔  جے وی پی سی،  ڈی جی کیو اے کے ذریعے بھروسہ مندی اور درستگی کے تمام پیمانوں پر کی گئی آزمائش پر کھری اتری ہے ۔

          جے وی پی سی گیس سے چلنے والا ایک نیم بُل – پَپ خود کار ہتھیار ہے  ، جس کی فائر کرنے کی شرح 700 آر پی ایم سے زیادہ ہے ۔   یہ کاربائن 100 میٹر سے زیادہ دور کے لئے کار آمد ہے اور وزن تین کلو گرام ہے ۔  اس کی خصوصیات میں  بھروسہ مندی    ، لو ریکوائل  ، نکال کر پھر جوڑے جانے کے قابل بَٹ ، بہترین ڈیزائن  ، ایک ہاتھ سے فائرنگ کرنے  کے لئے موثر  اور  کثیر  پیکاٹنی ریل وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ خصوصیات اِسے شورش / دہشت گردی کے انسداد کی کارروائیوں کے لئے سکورٹی ایجنسیوں کے لئے ایک   اہم  ہتھیار بناتی ہیں ۔

          اس کاربائن کو ہتھیاروں سے متعلق تحقیق و ترقی کے ارادے  ( اے آر ڈی ای ) نے ، جو  پونے میں قائم ڈی آر ڈی او کی ایک لیباریٹری ہے ،  بھارتی فوج کی جی ایس کیو آر کے مطابق ڈیزائن کیا ہے ۔  یہ ہتھیار  کانپور  کی چھوٹے ہتھیاروں کی فیکٹری  میں تیار کئے گئے ہیں ، جب کہ اس کی گولیاں  پونے میں کِرکی کی  بارود کی فیکٹری میں  تیار کی گئی ہیں ۔

          اس ہتھیار کو  ایم ایچ اے کی آزمائشوں میں پہلے ہی  منظور کیا جا چکا ہے  اور سی اے پی ایف اور کئی ریاستی پولیس کی تنظیموں نے ، اِس کی خریداری کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

          وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں ڈیف ایکسپو  - 2020  کے دوران 5.56x30 ایم ایم جے وی پی سی  کا افتتاح کیا تھا ۔

          ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی نے کامیابی سے یہ سنگِ میل حاصل کرنے  کے لئے ،   جے وی پی سی کی تیاری  میں شامل  ڈی آر ڈی او کی ٹیم   ، یوزر ٹیم  اور تمام سرکاری و پرائیویٹ ایجنسیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

 

 

JVPCEOVZ.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 10-12-2020 )

U. No. 7985

 



(Release ID: 1679762) Visitor Counter : 234