وزارت دفاع

فوج کے سربراہ متحدہ عرب امارات اور  سعودی عرب کے دورے پر روانہ

Posted On: 08 DEC 2020 3:13PM by PIB Delhi

نئی دلی، 08؍دسمبر،  فوج کے سربراہ  (سی او اے ایس) جنرل ایم ایم نرونے 9 سے 14 دسمبر 2020  کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  اور سلنطت سعودی عربیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ ان ملکوں کے اپنے  ہم منصبوں اور فوج کی اعلی قیادت کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔ یہ دورہ  اس لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ کسی بھارتی فوج کے سربراہ کا یو اے ای اور  سعودی عرب کا پہلا دورہ ہوگا۔

فوج کے سربراہ 9 اور 10 دسمبر 2020 کو  یو اے ای کا دورہ کریں گے۔ وہ  اس دوران کے فوج کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور  بھارت -یو اے ای کے دفاعی تعلقات  میں اضافے کے لئے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں فوج کے سربراہ جناب نرونے 13 اور 14 دسمبر 2020،  کو سلطنت سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وہ  سکیورٹی  سے متعلق  سینئر عہدید اروں کے ساتھ  متعدد  میٹنگوں کے ذریعے بھارت اور  سعودی عرب کے درمیان  موجودہ بہترین دفاعی  تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے اور دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوج کے سربر اہ  شاہی سعودی بری فوج کے صدر دفتر، مشترکہ فورس کمان کے صدر دفتر اور  شاہ عبد العزیز  ملیٹری اکیڈمی  کا دورہ کریں گے۔ سی او اے ایس  کا  قومی دفاعی یونیورسٹی کے دورے کا بھی پروگرام ہے ، جہاں وہ ادارے کے طلبا اور  فیکلٹی، اساتذہ اور عملے کے افراد  سے خطاب کریں گے۔

 

*************

( م ن ۔ و ا ۔  ق ر(

2020-12-09

7936U-

 


(Release ID: 1679306) Visitor Counter : 212