بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے بلیک اسٹون گروپ انک کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ پریسٹیج گروپ کے کچھ اثاثوں کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 08 DEC 2020 5:41PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے بلیک اسٹون گروپ انک کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ پریسٹیج گروپ کے کچھ اثاثوں کے حصول کی منظوری دی ہے۔

حاصل کرنے والی یعنی بلیک اسٹون گروپ انک کی معاون کمپنیوں کی بنیادی سرگرمی سرمایہ کاری ہولڈنگ اور اس سے متعلق سرگرمیوں سے جڑی ہے۔ تاہم ، فی الحال ان کا کوئی کاروباری عمل ہندوستان یا دنیا بھر میں نہیں ہے۔ حاصل کرنے والی کمپنیاں بلیک اسٹون گروپ ان کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ مشورہ دئیے گئے یا بندوبست کئے گئے فنڈ میں معاون ہیں۔

ٹارگٹ ادارے ہندوستان میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ ان کے پاس ہندوستان کے متعدد شہروں میں رہائشی ، تجارتی اور مہمان نوازی جیسے اہم شعبوں میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے پروجیکٹوں کا ایک متنوع پورٹ فولیو ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جلد ہی آئے گا۔

******

م ن۔ ن ا۔ م ف

 U: 7919


(Release ID: 1679259) Visitor Counter : 128