سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت نے ہندوستانی کووڈ۔19 ویکسین  کی تیاری میں تیزی لانے کے لئے مشن کووڈسرکشا کی شروعات کی

Posted On: 29 NOV 2020 5:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی حکومت نے مشن کووڈ سرکشا -  ہندوستانی کووڈ- 19 ویکسن ڈیولپمنٹ مشن کے  لئے 900 کروڑ روپئے کے تیسرے  محرک پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ گرانٹ  ہندوستانی کووڈ-19 ویکسن  کی تحقیق و ترقی کے لئے بائیوٹیکنالوجی کے شعبہ (ڈی بی ٹی ) کو فراہم کیا جائے گا۔

کووڈ۔19 ویکسن ڈیولپمنٹ مشن  ؛ سابق  - کلینکل ڈیولپمنٹ ، مینوفیکچرنگ اور ریگلولیشن کی سہولت کے ساتھ تعیناتی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ پیداوار کی فوری ترقی کے لئے تمام دستیاب اور فنڈنگ والے وسائل کو یکجا کرے گا۔ اس سے 6-5 ویکسن کنڈیڈیٹس کی تیاری میں مدد ملے گی اور لائسنس حاصل کرنے اور بازار تک رسائی  کو یقینی بنائے گی۔ کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے صحت عامہ کے نظام میں اس کی شروعات پر ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ ان ویکسین کنڈیڈیٹ پر غور کیا جائے گا۔

کووڈ۔19 ٹیکہ تیار کرنے میں مدد کرنے کے لئے فنڈ کے اہم مقاصد ہوں گے ۔ سابق کلینکل اور کلینکل ڈیولپمنٹ تیزی لانا: کووڈ 19 ویکسین کنڈیڈیٹس جو اس وقت کلینکل مراحل میں ہے یا ڈیولپمنٹ کلینکل مرحلہ میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے ان کے لئے لائسنس حاصل کرنا، کلینکل ٹرائل کے مقام کی تعمیر کرنا اور موجودہ قوت مدافعت  کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں ، مرکزی تجربہ گاہوں ، جانوروں پر مطالعہ کے لئے نہ صرف سہولیات ، تیاری کی سہولیات اور دیگر جانچ کی سہولیات کو مضبوط کرنا ۔ اس کے علاوہ دیگر مقاصد ہوں گے۔ عام باہم معاون پروٹوکول ، ٹریننگ، ڈیٹا منیجمنٹ سسٹم ، ریگولیٹری پرزنٹیشن ، اندرونی اور بیرونی معیار کا منیجمنٹ سسٹم  اور منظوری کے فروغ کی حمایت کرنا۔ مشن کے تحت پروسیس ڈیولپمنٹ سیل لائن ڈیولپمنٹ اور جانوروں کی ٹاکسی کولوجی کے مطالعہ اور معالجاتی تجربات کے لئے جی ایم پی بیچوں کی تعمیر کی صلاحیتوں کی بھی حمایت کی جائے گی۔ مناسب ٹارگیٹ پروٹوکول پروفائل تیار کرنا بھی ایک اہم کام ہوگا تاکہ مشن کے ذریعہ پیش کئے جانے والے ویکسین ہندوستان کی ضروریات کے موافق ہوں۔

بائیو ٹکنالوجی کے شعبہ کی قیادت میں اور بائیو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر  اے سی ) کے مشن نفاذ اکائی کے ذریعہ لاگو اس مشن کو نیشنل بایو فارما مشن (این بی ایم) اور انڈ۔ سی ای پی آئی مشن کی موجودہ سرگرمیاں مضبوطی عطا کریں گی۔

کووڈ  سرکشا مشن  کے مرحلہ -1 کو 12 مہینے کی مدت کے لئے 900 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

بائیو ٹکنالوجی شعبہ کے ذریعہ تعلیمی دنیا اور صنعتی دنیا دونوں میں ہی اب تک کل 10 ویکسین کنڈیڈیٹس کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ فی الحال روسی ویکسین اسپوتنک – 5  سمیت 5 ویکسین کنڈیڈیٹس انسانی ٹرائل کی حالت میں ہیں جبکہ تین دیگر سابق کلینکل ٹرائل کے اگلے مرحلے میں ہے جو جلد ہی انسانی ٹرائل کی شروعات کریں گے۔

سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت کے بائیو ٹکنالوجی شعبہ کی سکریٹری اور بی آئی آر اے سی کی چیئرمین ڈاکٹر رینو سوروپ نے کہا ،‘‘ مشن کووڈ سرکشا ، ہمارے ملک کے لئے  دیسی ، کفایتی اور سادہ ویکسین کی تیاری کے لئے ہماری  متعینہ کوشش ہے اور یہ آتم نربھر بھارت قومی مشن کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ویکسین تیار کرنے میں ایک مضبوط ملک ہے اور اس قومی کووڈ ویکسین مشن کے ذریعہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے ویکسین تیار کرنے والے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے لئے کفایتی اور قابل رسا ویکسین تیار کریں گے۔

 

****

 (م  ن  ۔ ق  ت ۔  م ص)

U- 7910



(Release ID: 1679045) Visitor Counter : 234