وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس نے آسام میں تلاشی مہم چلائی
Posted On:
07 DEC 2020 7:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7/دسمبر 2020 ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 4 دسمبر 2020 کو آسام میں ایک معروف کوئلہ کاروباری کے یہاں تلاشی اور سروے کی کارروائی شروع کی۔تلاشی اور سروے کی کارروائی گوہاٹی،ڈگبوئی، مارگیریٹا اور دہلی کے 21 ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔
اس گروپ کے اوپر بنیادی الزام یہ ہے کہ اس نے کولکاتہ واقع شیل کمپنی کے ذریعہ 23 کروڑ روپے غیر قانونی شئیرکپیٹل اور 62 کروڑ روپے ان سکیورڈ لون کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے ہیں۔ گروپ نے ایسا اپنے منافع کو کم دکھانے کے لیے کیا۔
کارروائی کے دوران اس بات کے پختہ ثبوت پائے گئے ہیں کہ گروپ نے کئی غیر قانونی لین دین کیے ہیں۔تلاشی کارروائی کے دوران نقد لین دین کے ثبوت، ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویز، ڈائری بھی ملی ہے جن کا ذکر کمپنی کے ریگولر اکاؤنٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔سبھی جگہ کی جانچ میں اس طرح تقریبا 150 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کیے گئے ہیں، ان میں سے 100 کروڑ روپے انکم ٹیکس قانون،1961 کے تحت مختلف ضابطوں کی خلاف ورزی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح ضبط کی گئی دستاویزوں کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ قرض سے متعلق لین دین نقد کے طور پر بھی کی گئی ہے۔یہ رقم 10 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔اس کے علاوہ 7 کروڑ روپے کے اسٹاک میں بھی ہیرپھیرپائی گئی ہے۔اس سلسلے میں گروپ کے ذریعہ کوئی اطمینان بخش جواب بھی نہیں دیا جاسکا ہے۔
کولکاتہ واقع شیل کمپنی کو گروپ کی ایک کمپنی کے ذریعہ تحویل میں لیا گیا لیکن اس سلسلے میں نہ تو کوئی بک اکاؤنٹ ملا ہے اور نہ ہی رجسٹرار آف کمپنیز کے ذریعہ لازمی دستاویزملے ہیں جس سے صاف ہوتا ہے کہ گروپ غیرقانونی پیسوں کا لین دین فرضی کمپنی کے ذریعہ کررہا تھا۔
اسی طرح تلاشی کے دوران تقریبا 3.5 کروڑ روپے کی نقدی پائی گئی ہے۔اس کا بھی کوئی حساب گروپ کے ذریعہ نہیں دیا جاسکا ہے۔اس کے علاوہ نوٹ بندی کے وقت شیئر کپیٹل میں نقدسرمایہ کاری کی پہچان ہوئی ہے۔اس کے علاوہ آگے کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔
******
م ن۔ ق ت۔ج ا
U-NO.7898
(Release ID: 1679004)
Visitor Counter : 187