نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارت ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا:جناب کرن رجیجو

Posted On: 07 DEC 2020 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 دسمبر 2020/  نوجوانوں کے امور اورکھیل کے وزیر   جناب  کرن رجیجو نے  پیر کو ڈوپنگ مخالف اور اسپورٹس سائنس پر  ایک ویبنار کا افتتاح کیا، جس کا مشترکہ اہتمام قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) نیشنل اسپورٹس  یونیورسٹی  (این ایس یو) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل)  نے کیاتھا۔

ورچوئل میٹنگ میں  ورلڈ اینٹی  ڈوپنگ ایجنسی  (ڈبلیو اے ڈی اے)  کے صدر  جناب  وٹولڈ بانکا،   برانڈ امبیسڈر  این اے ڈی اے، سنیل شیٹی، سکریٹری (اسپورٹس)  جناب روی متل  ، این ایس یو کے وائس چانسلر جناب آر سی مشرا اور این  اے ڈی اے کے ڈی جی او ر سی ای او جناب  نوین اگروال نے  بھی   اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب رجیجو نے واڈا چیف کو یقینی دہانی کرائی کہ   ہندستان صاف ستھرے کھیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششوں کی  حمایت کرے گا ۔ وزیر کھیل نے کہاکہ ، ’’ مسٹر بانکا ،مجھے آپ سے  یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈوپنگ   سطح پر  اینٹی ڈوپنگ  کمیونٹی کی  تفتیشی صلاحیتوں  کو تقویت دینے کے لئے واڈا میں   بھارت کی شراکت کو  بروئے کار لایا جائے گا ۔  ہندستان  کھیل اور صاف ستھرے کھیل کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہے اور  ہم کھیل کی سالمیت کو   یقینی بنانے کے لئے   تمام  کوششوں کی   حمایت کریں گے۔

جناب رجیجو نے یہ بتایا کہ ناڈا  ڈوپنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں پرعزم ہے اور واڈا کے تحت   ڈوپنگ سے متعلق تمام قواعد کو نافذ کررہا ہے۔  انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ ناڈا انڈیا   ڈوپ فری کھیلوں کے لئے   پرعزم ہے، اور ڈوپنگ کی لعنت سے چھٹکار ا پانے میں    کھیلوں کی برادری کو   اپنا تعاون  جاری  رکھے گا۔ یہ اینٹی ڈوپنگ قوانین اور پالیسیاں اپناتے ہیں اور ان پر   عمل پیرا ہیں، جو تازہ ترین   عالمی   اینٹی ڈوپنگ   کوڈ اور بین الاقوامی   معیار کے مطابق ہے۔ وزیر کھیل نے  واڈا کے صدر  کو  یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ  این ڈی ٹی ایل  نے واڈا کی تجویز کردہ مختلف نکات پر اصلاحی اقدامات اٹھائے ہیں،  اور امید ظاہر کی ہے کہ واڈا کے رہنما خطوط کے مطابق  جلد ہی اسے  شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

اداکار سنیل شیٹی اور برانڈ امبیسڈر ،  ناڈا،  نے اس قدم  کی تعریف کرتے ہوئے   کہا کہ  اس موضوع پر  مستقل ویبنار  رکھنے سے  کھلاڑیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔   انہوں نے کہا،’’میں اینٹی ڈوپنگ   اس ویبنار سے بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ ہمارے پاس  اس طرح کےموضوعات پر  گفتگو کرنے کے لئے   اس طرح   کے ویبنار ہیں۔اس سے  ہمارے کھلاڑیوں کو   طویل مدت تک  مدد ملے گی‘‘۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7888

 



(Release ID: 1678994) Visitor Counter : 210