کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پیوش گوئل اور شری پد یسو نائک نے ملک میں آیوش کاروبار اور صنعتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا
آیوش مصنوعات اور خدمات کی معیاربندی، کوڈیفیکیشن اور کوالٹی مانیٹرنگ عالمی بازار اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے: شری گوئل
Posted On:
04 DEC 2020 8:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 04دسمبر :
وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل اور آیوش کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک (آزادانہ چارج) نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستان کی آیوش صنعتوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ آیوش وزارت، وزارت تجارت و صنعت کے سینئر افسران ، آیورویدک ایسوسی ایشنز اور صنعتی اداروں کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب پیوش گوئل نے کووڈ۔ 19 کے مشکل دور میں اہم رول ادا کرنے پر وزارت آیوش اور متعلقہ صنعتوں کے کام کی تعریف کی اور آیوش تجارت اور صنعتی اداروں کو کووڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں امیونٹی کو فروغ دینے والی مختلف مصنوعات اور خدمات کے ذریعہ اپنی موجودگی کا احساس کرانے پر مبارکباد پیش کی۔
جناب گوئل نے عالمی بازار اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے آیوش مصنوعات اور خدمات کے معیار کو معیاری بنانے، کوڈیفیکشن کرنے اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ان سرگرمیوں کے لئے وزارت خزانہ ، وزارت تجارت اور صنعت اور وزارت آیوش کی مربوط کوششوں کا مشورہ دیا۔
جناب گوئل نے مفت ڈیوٹی ، مارکیٹ تک رسائی وغیرہ سے متعلق مفید التزامات کو شامل کرکے آزادانہ تجارتی معاہدوں کے ذریعہ آیوش صنعتوں کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر موصوف آیوش مصنوعات اور خدمات کے لئے عوامی بیداری مہم چلانے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے صنعت کے لامحدود امکانات کی کھوج پر زور دیا کیوں کہ یہ عالمی بازار کے لئے کاروباری افراد کے لئے ایک زبردست کاروبار ہے۔
***************
م ن ۔ ن ا۔ م ف
U.No: 7835
(Release ID: 1678608)
Visitor Counter : 92