بجلی کی وزارت

ضلع میں چھوٹے اور بہت چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹوں کی ترقی کا جائزہ لیا

Posted On: 04 DEC 2020 3:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی04،دسمبر 2020

بھارت سرکار کے بجلی کے سکریٹری جناب سنجیونندن ساہی نے 3دسمبر 2020 کو اروناچل پردیش کے چانگ لانگ ضلع کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کے دوران ہائیڈرو کے جوائنٹ سکریٹری جناب تنمے کمار، این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ اور پی جی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب کے سری کانت بھی ساتھ تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014JUG.jpg

چانگ لانگ ہیلی پیڈ پہنچنے پر اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ٹی مام پونگٹے اور چھانگ لینگ (ساؤتھ) کے اسمبلی ممبر جناب فوسوم کھم ہم کے ساتھ ڈپٹی کمشنر (آئی، سی) چھانگ لینگ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور این ایچ پی سی اور پی جی سی آئی ایل کے سینئر افسران نے بجلی کے سکریٹری کا شاندار خیر مقدم کیا۔

چانگ لانگ کے سرکٹ ہاؤس میں مقامی لوگوں نے بجلی کے سکریٹری کا روایتی انداز میں اور پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا۔ قابل ذکر ہے کہ دورے پر آئے بجلی کے سکریٹری (حکومت ہند) کے سال 1991 سے 1994 کے دوران ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چانگ لانگ کے عوام کی خدمت کی تھی۔ مقامی لوگوں نے سنجیو نند ساہی کی مدت کے دوران چانگ لانگ میں کیے گئے زبردست ترقیاتی کاموں کو بھی یاد کیا۔

بجلی کے سکریٹری نے چانگ لانگ ضلع کے چھوٹے اور بہت چھوٹے ہائیڈرو پروجیکٹوں کی ترقی پر ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔ میٹنگ کی صدارت چانگ لانگ (ساؤتھ) کے ایم ایل اے جناب فوسوم کھم ہم نے کی جہاں اروناچل پردیش ریاستی ہائیڈرو پاور محکمہ نے ضلع میں چھوٹے اور بہت چھوٹے پروجیکٹوں سے جڑے مختلف امور کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ پی جی سی آئی ایل کے ذریعے ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی اور توانائی سکریٹری نے وزارت کے ذریعے تمام ضروری مدد اور حمایت کا یقین دلایا۔

.............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

04-12-2020

U-7826



(Release ID: 1678483) Visitor Counter : 146