پارلیمانی امور کی وزارت

صدرجمہوریہ 80ویں آل  انڈیاپریزائڈنگ آفیسرکانفرنس کا افتتاح گجرات کے کیوڑیا میں 25نومبر کو کریں گے


 وزیراعظم ورچوول طریقے سے حاضرہوکرکانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 24 NOV 2020 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 24 ؍نومبر:یوم آئین کے موقع اورپرائزائڈنگ افسروں کے کانفرنس کے دہائی سال کے پیش نظراس بار 80ویں کانفرنس کاانعقاد 25و26نومبر کوگجرات کی زمین پرکیوڑیامیں ہونے جارہاہے ۔ آج گاندھی نگرمیں منعقد صحافی کونسل میں لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا نے یہ معلومات فراہم کی ۔

اوم برلانے کہاکہ  80ویں آل  انڈیاپریزائڈنگ آفیسرکانفرنس کا افتتاح عزت مآب صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند جی 25نومبر، 2020کو صبح 11بجے کریں گے ۔ پروگرام میں راجیہ سبھا کے نائب  چیئرمیں اورنائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈوجی بھی موجودرہیں گے ۔ پرایزئڈنگ افسروں کے کانفرنس کے چیئرمین بھی اس دوروزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

گجرات کے گورنرآچاریہ دیوورت ، وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی سمیت کئی معززمہمان بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں ملک کی سبھی اسمبلیوں اورقانون ساز کونسلوں کے پریزائیڈنگ افسروں کو مدعوکیاگیاہے ۔ 27اسمبلیوں اورقانون ساز کونسلوں کے پریزائڈنگ افسروں کے کانفرنس میں شرکت کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔کانفرنس میں سبھی ریاستوں کے قانون سازکونسلوں کے سکریٹریوں اوردیگراعلیٰ افسروں کے بھی شامل ہونے کاامکان ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-11-24at2.19.48PME995.jpeg

 

گجرات کی زمین وہ پاک وہ زمین ہے جہاں بھارت کو غلامی کی زنجیروں سے آزادکرانے والے مادروطن کے عظیم سپوت ، مہاتماگاندھی کی پیدائش ہوئی۔ ساڑھے پانچ سوسال سے زیادہ عرصے سے ریاستوں میں تقسیم ملک کے اتحاد اورسالمیت کے تئیں مختص رہنے کی علامت کے طورپر دنیاکاسب سے بڑامجسمہ قائم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-11-24at1.26.52PMMZVF.jpeg

جناب اوم برلانے کہاکہ 26نومبر کا دن جمہوریت کی تاریخ کا اہم دن ہے کیونکہ یہ دن پورے ملک میں یوم آئین کے طورپر منایاجاتاہے ۔ اس سال پریزائڈنگ افسروں کی کانفرنس کی دہائی سال کے طورپر بھی منایاجارہاہے ۔ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرکانفرنس کی روایت سال 1921میں شروع کی گئی تھی ۔ گذشتہ مدت میں یہ کانفرنس جمہوری نظام کومضبوطی دینے کے نظرئیے سے تجربات ، نئے خیالات اختراعات کااشتراک کرنے کاایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہواہے ۔ اس بار کی کانفرنس کا موضوع ، مضبوط‘ جمہوریت کے لئے مقننہ ، ایگزیکیٹواورعدلیہ کامعیاری تال میل ’رکھاگیاہے ۔جناب برلا نے کہاکہ کانفرنس کے دوران مختلف مسائل پرغوروخوض کے لئے سہ رکنی اجلاس میں قانون ساز کونسلوں کے پریزائڈنگ افسرحالیہ پس منظرمیں ملک میں جمہوریت کو اورزیادہ مضبوط اورموثربنانے کے لئے حکومت کے تینوں ستون کے درمیان باہمی تعاون تال میل اوربہترنظام کی ضرورت کے سلسلے میں غورکیاجائے گا۔ کانفرنس میں مقننہ اورایگزیکیٹوکی عوام کے تئیں آئینی جواب دہی کو موثرانداز میں یقینی بنانے پربھی غورکیاجائے گا۔ کانفرنس میں پارلیمنٹ اوراسمبلیوں کی کارروائی کوڈسپلن اورعمل سے متعلق اصولوں کے مطابق چلانے پربھی غورکیاجائے گا۔

جناب برلانے کہا کہ دوروزہ کانفرنس کا اختتام 26نومبر ، 2020کو یوم آئین کے موقع پر خود وزیراعظم جناب نریندرمودی اختتامی تقریب سے ورچوول رابطے کے ذریعہ سے خطاب کریں گے ۔ کانفرنس میں حصہ لینے والے سبھی مہمان وزیراعظم جی قیادت میں آئین کا دیباچہ پڑھیں گے ۔

اس کے علاوہ پریزائڈنگ افسراورقانونی بلدیہ کے سکریٹری آئین کے اصولوں کے مطابق مقننہ کو مزید مضبوط طاقت وراور جواب دہ بنانے کا بھی عزم لیں گے ۔ کانفرنس پریزائڈنگ افسروں کے ذریعہ ایک منشورجاری کئے جانے کے ساتھ اختتام پذیرہوگا۔ کانفرنس کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے عزت مآب صدرجمہوریہ جی پہلی بارعوامی تقریب میں شامل ہونے والے ہیں ۔

کانفرنس کے ساتھ ہی کیوڑیامیں آئین اوربنیادی فرائض کے موضوع پر مبنی ایک نمائش کا انعقادکیاجائے گا۔ عام لوگ اس نمائش میں جہاں آئین کے سلسلے میں معلومات حاصل کرسکیں گے وہیں اپنے فرائض کو بھی سمجھ سکیں گے ۔وزیراعظم جی بھی پہلی بار پریزائڈنگ آفیسرکانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے ریاستوں سے آنے والے ریاستی اسمبلیوں کی جانب سے بھی کانفرنس کے مقام پرمختلف قسم کی نمائش اورپیش کش رکھی گئی ہیں،جس سے اس میں حصہ لینے والوں کو ان ریاستوں کے سلسلے میں مزید تفصیل سے جاننے اورسمجھنے  کاموقع ملے گا۔

*****************

 

(م ن ۔ا م ۔ع آ )

U-7816



(Release ID: 1678277) Visitor Counter : 90