جل شکتی وزارت

قومی جل جیون  مشن کی ٹیم نے ’ہر گھرمیں نل کا پانی‘ کا ہدف 24-2023 حاصل کرنے کے لئے حکومت کو تکنیکی تعاون مہیا کرانے کےلئے  مغربی بنگال کا دورہ کیا

Posted On: 03 DEC 2020 3:11PM by PIB Delhi

 

 

بغیر سڑک کھدائی کے پائپ لائن بچھانے کا نیا طریقہ

قومی جل جیون مشن کی ایک ٹیم  ’ہر  گھر جل ‘ دستیاب کرانے کے جل جیون مشن کے امیدافزا  مہم کا ہدف حاصل کرنے کےلئے  تکنیکی  تعاون  دستیاب کرانے کے سلسلہ میں2 سے 4 دسمبر2020 تک مغربی بنگال کے  دورے پر ہے، جو اس مہم  میں آنے  والے مختلف  چیلنجوں اور مسائل کی شناخت کرنے اور اچھے عمل کا انتظام  کرنے  کا کام کرے گی۔ ریاست کے مختلف حصوں کا  دورہ کررہی ٹیم   کی ذمہ داریوں میں  پانی سپلائی  کی اسکیم  کو نافذکرنے کے سلسلہ میں علاقائی سطح کے افسران سے  بات چیت کرنا، ساتھ ہی ساتھ   گاؤں کے پردھان  اور گرام پنچایت کے  ارکان سے بھی  تبادلہ خیال کرنا  شامل ہے۔یہ ٹیم  ضلع جل اور سووچھ مشن  یا  ضلع افسران کے ساتھ   بھی میٹنگ کرے گی اور انہیں  اب تک کے فروغ کے بارے میں  معلومات فرااہم کرے گی۔  ساتھ ہی ساتھ اس  پروگرام کے  نفاذ  کے تیزی سے نفاذ میں  ان کی دخل اندازی کو بھی  دیکھے گی۔

مغربی  بنگال ریاستی حکومت کی اسکیم 24-2023 ریاست کے   ہرگھر کونل سے پانی   کی دستیابی کرانے کی ہے۔ حکومت ہند –جل جیون مشن کے تحت  مقررہ مدت  یا وقت کی حدود کے تحت  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام  کررہی ہے۔ جل جیون مشن کے  نفاذ اور اس کی   اسکیم کی  ششماہی  جائزے کے تحت   گزشتہ  مہینے  ہوئی میٹنگ اور  اسی سلسلہ میں  نل سے پانی کی دستیابی  کرانے کے لئے  قومی  جل جیون مشن کی ٹیم ریاست  کا دورہ کررہی ہے،  جو علاقائی سطح پر  اس کے نفاذ  تکنیکی امداد مہیا کرارہا ہے تاکہ   اس کا نفاذ  تیزی سے ہو۔  ساتھ ہی ساتھ پیسہ کا خرچ بھی سمجھ داری سے کیا جائے۔ یہ ٹیم  پی ایچ ای ڈی افسران کے ساتھ  ہاوڑہ ضلع  کے  تین   اسکیموں کے مقامات والے ضلع  کے  دورے پر پہنچی۔  اتر پیر پور اسکیم میں سو فی صد  ایف ایچ ٹی سی  کا ہدف ہے  جس کے لئے  15ویں  مالی کمیشن سے جاری  رقم کے   تحت  بارش کے پانی کو جمع کرنے کا  دائرہ بڑھاکر   مسلسل  آبی سپلائی  کو بھی  دھیان میں رکھا گیا ہے۔

 

        

کھوسل پور اسکیم  میں ایف ایچ ٹی سی                                                          شمالی پیر پور اسکی میں ایف ایچ ٹی سی

 

بالی چک میں گرام پنچایت   کے ساتھ جل جیون مشن  کے خصوصی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  گرام  پنچایت  وی اے پی تیار کرنے کے  عمل میں ہے او ر امید ہے کہ  ایف ایچ ٹی سی  دستیاب کرانے کا کام  جلد ہی  شروع ہوگا۔ کھوسل پور گاؤں میں ایف ایچ ٹی سی   دستیاب کرانے کے لئے کام    جاری ہے  اور امید ہے کہ   اس ماہ کے دوران  اس کا کام  ختم ہوجائے گا۔

 

         

پیئر پور گاؤں میں  ایچ ایف ٹی سی                                                                کوشل پور گاؤں میں جاری کام

 

مغربی بنگال  کو 21-2020 کے لئے رقم  بڑھاکر  1610.76 کروڑ روپے کردی گئی ۔ پہلے سے ہی  جاری  1146.58 کروڑ روپے   کے  علاوہ  مرکزی حکومت کے ذریعہ   دستیاب کرائے جانے والے باقی کے پیسے 2760.76 کروڑ روپے ریاست   کو جلد مہیا کرانے کا یقین دلایا گیا ہے۔  اس لئے 21-2020 کے لئے  ہر گھر کو نل سے پانی کی سپلائی   کرانے کے لئے  جل جیون مشن کے تحت مغربی بنگال کے پاس  کل 5770 کروڑ روپے  دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ جل جیون مشن کے تحت  اسکیم کے نفاذ   کی ترقی سے وابستہ   جڑے ہوئے  پیکج کے تحت بھی   اضافی رقم  مہیا کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ  جل جیون مشن کے تحت  اسکیم کے نفاذ   ترقی سے وابستہ حوصلہ افزا پیکج کے تحت  بھی  اضافی رقم  مہیا کرائی جاسکتی ہے۔ 15ویں مالی کمیشن کی بنیاد پر  مغربی بنگال کو  پنچایتی راج ادارے کو  کل 4412 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ جس میں سے 50 فی صد لازمی طور سے صفائی ستھرائی اور آبی سپلائی پر خرچ کیا جانا  ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ    مختلف پروگراموں جس میں منریگا ، جے ایم ،  ایس بی ایم جی  کو 15ویں  مالی کمیشن   کے ذریعہ   رقم  مختص کی گئی ہے  ۔ریاستی حکومت کے ذریعہ مختلف پروگراموں، جن میں منریگا ،  جے جے ایم  ، ایس بی ایم (جی) پی آر آئی کو   15ویں مالی کمیشن کے ذریعہ  حاصل شدہ   پیسہ ،  ضلع معدنی ترقی پالیسی ،  سی  اے ایم پی اے،  سی ایس آر   فنڈ وغیرہ کے لئے اسکیم تیار کرنے کے لئے اور آئندہ پانچ برسوںکے لئے عملی منصوبہ ( وی اے پی) تیار کرنے ک لئے  امید کی جاتی ہے جس کا 15 مالی کمیشن  سے تال میل ہونا چاہئے، تاکہ  آبی ذرائع کو مستحکم بنانے کے ذریعہ   آبی تحفظ کیا جاسکے  اور  پینے کے پانی   کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ملک کے لوگوں کی  معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے   مرکزی حکومت کے ذریعہ    اٹھائے گئے  مختلف اقدام کے سلسلہ میں ہی ریاستوں سرکاروں کی شراکت داری سے  ہر ایک دیہی گھر کو مناسب مقدار میں  اور  معیاری کوالٹی کا   پانی   لگاتار اور  طویل مدت  کے لئے دستیاب کرانے کی تیاری ہے۔  تعاون کے ساتھ  یکجہتی کے سچے  جذبے کے مطابق  ریاستی حکومتیں اس اسکیم کا نفاذ کررہی ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کا   معیار زندگی   بہتر بنایا جاسکے  اور  خواتین  خصوصی طور پر بچیوں کی سخت محنت  کو کم کیا جاسکے۔  زندگی میں بدلاؤ لانے والے  اس مشن کا   اہم اصول سب کے لئے   مساوات ہے، جس کے تحت  گاؤں میں ہر ایک گھر کو   نل سے  پانی حاصل ہوگا۔  اس طرح کی    گزشتہ  اسکیموں کے  برخلاف   اس مشن کا   سب سے زیادہ   اور خدمت  مہیا کرانے پر  ہے نہ کہ محض  بنیادی ڈھانچہ فروغ دینے پر ۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7787

 



(Release ID: 1678206) Visitor Counter : 131