وزارت خزانہ

ڈی آر آئی جمعہ کے روز اپنا 63 واں یوم تاسیس منائے گی


تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ سے متعلق ورچوئل پینل بحث

Posted On: 03 DEC 2020 7:31PM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) 4 دسمبر 2020 بروز جمعہ کو اپنا 63 واں یوم تاسیس منانے جا رہی ہے۔ کووڈ-19 وبا اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے پیش نظر اس بار خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اور خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی موجودگی میں یہ تقریب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مجازی طور پر منعقد کی جائے گی۔

اس سال کے یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کے بارے میں ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام آسٹریلیائی بارڈر فورس ، ایچ ایم ریونیو اور کسٹمز ، نیدرلینڈز کی کسٹم انتظامیہ اور انٹرپول کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

 

ڈی آر آئی کے بارے میں:

چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ہندوستان اور بیرون ملک اپنی موجودگی کے ساتھ ڈی آر آئی اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد ، نارکوٹک ڈرگس ، سونا اور ہیرے ، فرضی کرنسی نوٹ، وائلڈ لائف اشیا، مضر اور ماحولیاتی اعتبار سے حساس مواد جیسے جیسے ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں مصروف منظم جرائم گروپوں کا مقابلہ کرنے کے اپنے مینڈیٹ پر عمل پیرا ہے۔ ڈی آر آئی کو تجارتی دھوکہ دہی کو بےنقاب کرنے، تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ اور کالے دھن سے نمٹنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ، بین الاقوامی کسٹمز تعاون میں ڈی آر آئی سب سے آگے رہا ہے اور اس نے 60 سے زیادہ ممالک کے ساتھ کسٹمز باہمی تعاون کے معاہدے کئے ہیں ، جہاں کسٹم انتظامیہ کے مابین بہترین طریقہ کار سے معلومات کے تبادلے اور سیکھنے پر زور دیا جاتا ہے۔

مالی سال 2019- 20 کے دوران ڈی آر آئی نے اپنی موجودگی کا احساس کرایا ہے۔ تنظیم نے اسمگلنگ کے 412 معاملات کا پتہ لگانے میں فوری کارروائی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 1،949 کروڑ روپے مالیت کے ممنوعہ مال ضبط کئے گئے۔ رسک اسسمنٹ ٹیکنیکس اور ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعہ ڈی آرآئی کسٹم کے 761 پیچیدہ معاملات کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی جس میں 2،183 کروڑ روپے کی ڈیوٹی چوری شامل ہے۔ ڈی آر آئی نارکوٹک ڈرگس اور سائیکوٹراپک مادے کی اسمگلنگ کے خلاف قوم کی لڑائی میں سرفہرست رہی ہے۔ ٹیم ڈی آر آئی نے ایک تیز کارروائی میں مہاراشٹر میں ایفیڈرین تیار کرنے والی دو فیکٹریوں کو بےنقاب کیا ہے۔

اس سال کووڈ۔ 19 وبا کی صورت حال کے باوجود ڈی آر آئی کے افسران نے انتھک محنت کی اور کچھ اہم ضبطی کارروائی کی۔ ڈی آر آئی کے اہلکاروں کا غیر مغلوب جذبہ ان کی ان جرات مندانہ کارروائیوں میں نظر آیا جب انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ نومبر 2020 میں ڈی آر آئی کے افسران نے 2 ٹرکوں کو پکڑا اور 66.4 کلو گرام سونا ضبط کیا جس کی مالیت 35 کروڑ روپئے تھی اور جسے ہند۔ میانمار سرحد کے راستے ہندوستان میں ناجائز طور پر لایا گیا تھا۔ رواں سال اگست میں درج ایک اور معاملے میں ڈی آر آئی کے افسران نے ڈبروگڑھ سے نئی دہلی کا سفر کرنے والے 8 مسافروں سے42.89کروڑ کی مالیت کا83.62کلوگرام سونا ضبط کیا تھا۔

***************

 

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:7796

 



(Release ID: 1678202) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu