اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے ذریعے رام پور اور لکھنؤ (یوپی) میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا
’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد رام پور (یوپی) کے نمائش گراؤنڈ میں 18 سے 27 دسمبر 2020 اور لکھنؤ (یوپی) کے شلپ گرام میں 23 سے 31 جنوری 2021
کے دوران ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے موضوع پر کیا جائے گا
27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کاریگر اور دستکار نمائش اور فروخت کے لئے ہاتھ سے تیار اپنی دیسی نفیس مصنوعات لے کر آئیں گے: مختار عباس نقوی
رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ ورچول اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہوگا
آنے والے مہینوں میں متعدد شہروں میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
03 DEC 2020 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3/دسمبر 2020 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج اعلان کیا کہ اگلے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد رامپور (یوپی) کے نمائش گراؤنڈ میں 18 سے 27 دسمبر 2020 اور لکھنؤ (یوپی) کے شلپ گرام میں 23 سے 31 جنوری 2021 کے دوران ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے موضوع پر کیا جائے گا۔
آج نئی دہلی میں مولانا آزاد تعلیمی فاؤنڈیشن کے گورننگ اور جنرل باڈی کی میٹنگ کی صدارت کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ 18 دسمبر 2020 سے رام پور میں منعقد ہونے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ 23 جنوری 2021 سے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ’’ہنرہاٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ ورچول اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر بھی دستیاب ہوگا۔ ملک اور بیرون ملک کے لوگ بھی ڈیجیٹل اور آن لائن پلیٹ فارموں پر بھی ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی مصنوعات خرید سکیں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ اترپردیش، آسام، کیرالہ، مہاراشٹر، گجرات، مغربی بنگال، منی پور، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اورملک کی دیگر ریاستوں سمیت 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کاریگر اور دستکار اپنی دیسی ہاتھ سے تیار نفیس مصنوعات نمائش اور فروخت کے لئے ان ہنر ہاٹوں میں لے کر آئیں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ کورونا اور سینیٹائزیشن، ماسک، صفائی ستھرائی سے متعلق سبھی ضروری رہنما ہدایات پر رام پور اور لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ’’ہنر ہاٹوں‘‘ میں عمل درآمد کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف ماہر کاریگروں کے ذریعے تیار کردہ دیسی مصنوعات لکھنؤ اور رامپور کے ہنر ہاٹ میں توجہ کا اہم مرکز ہوں گی، وہیں دوسری طرف ہنر ہاٹ میں ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے روایتی پکوانوں کا بھی لوگ لطف اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ روزانہ معروف فن کاروں کے ذریعے ’’جان بھی، جہان بھی‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی پروگرام بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
جناب نقوی نے واضح کیا کہ ہنرہاٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ مشن اور ’’وکل فار لوکل‘‘ کے تئیں عہد بستگی کو تقویت دینے والا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے، کیونکہ یہ ماہر کاریگروں اور دست کاروں کی دیہی مصنوعات کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کا کام کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ 5 لاکھ سے زیادہ بھارتی کاریگروں، دست کاروں، فن طباخی کے ماہرین اور دیگر متعلقہ لوگوں کو گزشتہ 6 برسوں کے دوران روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ لوگوں کے درمیان مقبول ہوئے ہیں۔ ملک کے دور دراز علاقوں کے ماہر کاریگروں اور دست کاروں کو بازار کی سہولت اور مواقع دستیاب کرانے والا ’’ہنر ہاٹ‘‘ ہاتھ سے تیار نایاب و نفیس دیسی مصنوعات کا ایک معتبر برانڈ بن گیا ہے۔
جناب نقوی نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، انڈیا گیٹ – نئی دہلی، رانچی، کوٹہ، سورت / احمدآباد، کوچی اور دیگر مقامات پر ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے انعقاد کی تاریخوں کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 7791
(Release ID: 1678135)
Visitor Counter : 157