سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آنے والے برسوں میں پانی کی قلت کی چنوتی سے نمٹنے کیلئے سیویج کے پانی کی صفائی لازمی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن


ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنسدانوں سے ملک بھر میں استعمال کی جا سکنے والی سیویج کی صفائی کی تکنیک تیار کرنےکی اپیل کی

مرکزی وزیر نے سی ایس آئی آر-این ای ای آر آئی، ناگپور اور سی ایس آئی آر- این سی ایل کے ذریعے تیار اور پنے کے سی ایس آئی آر-این سی ایل میں واقع ماحول دوست  اور تیزی سے کام کرنے والی فائٹورِڈ ٹیکنالوجی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا افتتاح کیا

فائٹورِڈ ٹیکنالوجی سیویج ٹریٹمنٹ گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے، اپنے اندر خود ایک دیر پا ٹیکنالوجی ہے، جو قدرتی دلدلی زمین کے اصول پر کام کرتی ہے

Posted On: 02 DEC 2020 6:47PM by PIB Delhi

نئی دلی،2؍ دسمبر،سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ گندے پانی کو صاف کرنا، آنے والے برسوں میں پانی کی قلت کی چنوتی سے نمٹنے کے لئے لازمی ہے۔ انہوں نےسائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ گندے پانی کو صاف کرنے کی اپنی ٹیکنالوجی میں اضافہ کریں اور وہ پورے ملک میں اپنی سبھی جگہوں پر یہ ٹیکنالوجی نصب کریں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن پنے کی سی ایس آئی آر قومی کیمیکل لیباریٹری میں  ماحول دوست اور تیزی سے کام کرنے والے فائٹورِڈ ٹیکنالوجی والے، گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ ایس ٹی پی کا افتتاح کرنے کے بعد ورچوول طریقے سے سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ ٹیکنالوجی ناگپور کے سی ایس آئی آر کے ماحولیاتی انجینئرنگ کے قومی تحقیقی ادارے نیری اورسی ایس آئی آر-این سی ایل نے تیار کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QV1Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LCYI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034HFT.jpg

وزیر موصوف نے سی ایس آئی آر سائنس دانوں کی طرف سے فائٹورِڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے گندے پانی کو صاف کرنے  کے کام کوسراہا اور کہا کہ یہ  گندے پانی کو صاف کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے، جس کےذریعے صاف کئے گئے پانی کو ، پینے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف مقاصد سے بھی  استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کی یہ تقریب اس ٹیکنالوجی کو اور زیادہ آگے بڑھانے کے عزم کے طور پر سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے  بایو ٹیکنالوجی کے محکمے، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمےاور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت دیگر محکموں کے  اس طرح کے اور بہت سے پروجیکٹوں کواجاگر کیا، جہاں گندے پانی کو صاف ستھرے استعمال کے لئے صاف کیاجا رہا ہے۔

فائٹورڈ، گندے پانی کو صاف کرنے کی ایک دیرپا ٹیکنالوجی ہے، جو قدرتی دلدلی زمین کے اصول پر کام کرتی ہے۔ اس میں مخصوص قسم کے کچھ پودوں کا استعمال کیاجاتا ہے، جو گندے پانی سے غذائی اجزا کو براہ راست جذب کر لیتے ہیں، لیکن انہیں مٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے فائٹورڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے یہ ممکن ہے کہ صاف کئے گئے پانی کو  باغبانی کے مقصد سے دوبارہ استعمال کیا جا ئے۔

سی ایس آئی آر-این سی ایل، سی ایس آئی آر کی پہلی لیباریٹری ہے، جس نے نیری فائٹورڈ کی ، پانی کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ روایتی طریقوں کے مقابلے  گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے قدرتی نظا م پر مبنی  اس فائٹورڈ ٹیکنالوجی میں توانائی ہر گز استعمال نہیں ہوتی نہ ہی اس میں کام کاج  کے لئے لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی اس کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MFKO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G2NI.jpg

*************

( م ن ۔ا س ۔  ک ا(

U. No. 7768



(Release ID: 1677978) Visitor Counter : 147