وزارت خزانہ

جھارکھنڈ کو چھوڑکر باقی تمام ریاستوں میں بقیہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی کمی کو دورکرنے کے لئے اختیار-1کاانتخاب کیا


اختیار-1کو اپنانے والی  چھتیس گڑھ پہلی ریاست بنی

جی ایس ٹی کے نفاذ کی کمی کو دورکرنےکے لئے چھتیس گڑھ کوقرض حاصل کرنے کی خصوصی کھڑکی کے ذریعہ 3109کروڑروپے ملیں گے

چھتیس گڑھ  کوقرض کے ذریعہ اضافی 1792کروڑروپے کاانتظام کرنے کی بھی اجازت ملی

Posted On: 03 DEC 2020 10:03AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 03 ؍دسمبر:چھتیس گڑھ کی حکومت نے جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیداہونے والی مالیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے اختیار-1کو تسلیم کرنے کاارادہ ظاہرکیاہے ۔اس طرح اختیار-1کی حمایت کرنے والی ریاستوں کی کل تعداد بڑھ کر 27ہوچکی ہے ۔جھارکھنڈ کوچھوڑ کر باقی تمام ریاستوں اور قانون ساز اسمبلی والے مرکزکے زیرانتظام 3علاقوں نے اختیار-1کے حق میں فیصلہ کیاہے ۔

جن ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں نے اختیار-1کاانتخاب کیاہے انھیں حکومت ہند کے ذریعہ بنائی گئی خصوصی قرض حاصل کرنے کی کھڑکی کے ذریعہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیداہونے والی کمی کو پوراکرنے کے لئے پیسے فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اس کھڑکی کو23اکتوبر، 2020سے شروع کیاجاچکاہے اورحکومت ہند ریاستوں کی جانب سے 5قسطوں میں اب تک 30000کروڑروپے کا قرض لے چکی ہے اوراسے ان ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کو پاس کرچکی ہے ، جنھوں نے اختیار-1کاانتخاب کیاہے ۔ خصوصی کھڑکی کے ذریعہ قرض لی گئی رقم ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 23اکتوبر، 2020، 2نومبر ،2020، 9نومبر2020، 23نومبر 2020اور یکم دسمبر 2020کو سپردکیاگیا۔ اب چھتیس گڑھ کو بھی اس کھڑکی کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم قرض لینے کے اگلے مرحلے کے دوران فراہم کی جائے گی ۔

اختیار-1کی شرائط کے تحت جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیداہونے والی کمی کو پوراکرنے کے لئے خصوصی کھڑکی سے قرض لینے کی سہولت کے علاوہ ریاستیں 17مئی ،2020کو آتم نربھرابھیان کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ منظورشدہ 2فیصد اضافی قرض میں سے مجموعی ریاستی گھریلوپیداوار( جی ایس ڈی پی ) کے 0.50فیصد کی آخری قسط قرض لینے کی غیرمشروط اجازت کی حقدارہوں گی۔یہ 1.1لاکھ کروڑروپے کی خصوصی کھڑکی سے اوپرہے ۔اختیار-1کا انتخاب موصول ہونے پرحکومت ہند نے چھتیس گڑھ کی حکومت کو 1792کروڑروپے کااضافی قرض(جوکہ چھتیس گڑھ کی جی ایس ڈی پی  کا0.50فیصد ہے ) حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

27ریاستوں کواضافی قرض حاصل کرنے کی رقم کی اجازت اور خصوصی کھڑکی کے ذریعہ جن ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کورقم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

2دسمبر ، 2020تک جی ایس ڈی پی کا0.50فیصداضافی قرض حاصل کرنے کی ریاست وارتفصیل اورخصوصی کھڑکی کے ذریعہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کوفراہم کی گئی رقم

(کروڑروپے میں )

نمبرشمار.

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے کا نام

جن ریاستوں کو0.50فیصد اضافی قرض کی اجازت دی گئی

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام  علاقوں کو خصوصی کھڑکی سے فراہم  کی گئی رقم

1

آندھراپردیش

5051

804.15

2

اروناچل پردیش *

143

0.00

3

آسام

1869

346.12

4

بہار

3231

1358.54

 

# چھتیس گڑھ

1792

0.00

6

گوا

446

292.20

7

گجرات

8704

3208.80

8

ہریانہ

4293

1514.40

9

ہماچل پردیش

877

597.47

10

کرناٹک

9018

4317.39

11

کیرالا

4,522

328.20

12

مدھیہ پردیش

4746

1580.51

13

مہاراشٹر

15394

4167.99

14

منی پور*

151

0.00

15

میگھالیہ

194

38.89

16

میزورم *

132

0.00

17

ناگالینڈ *

157

0.00

18

اڈیشہ

2858

1329.97

19

پنجاب

3033

475.80

20

راجستھان

5462

907.12

21

سکم *

156

0.00

22

تمل ناڈو

9627

2171.90

23

تلنگانہ

5017

299.88

24

تریپورہ

297

78.90

25

اترپردیش

9703

2090.21

26

اتراکھنڈ

1405

806.10

27

مغربی بنگال  

6787

252.22

 

کل (اے) :

105065

26966.76

1

دہلی

قابل اطلاق نہیں

2040.77

2

جموں وکشمیر

قابل اطلاق نہیں

790.53

3

پڈوچیری

قابل اطلاق نہیں

201.94

 

کل (بی ) :

قابل اطلاق نہیں

3033.24

 

کل میزان ( اے +بی )

105065

30000.00

*  ان ریاستوں میں جی ایس ٹی کے معاوضے کافرق ‘صفر’ہے ۔

#رقم  قرض کے اگلے مرحلہ کے بعدجاری کی جائے گی ۔

*****************

 

( م ن ۔      ق ت۔ ع آ)

(03.12.2020)

U-7766



(Release ID: 1677941) Visitor Counter : 162