امور داخلہ کی وزارت

امریکہ اور ہندوستان کے انسداد منشیات ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کے لئے ہندوستان اور امریکہ کے عہدیداروں نے ورچوئل طریقے سے  ملاقات کی


انسداد منشیات کے قواعد و ضوابط اور قانون کے نفاذ کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر باہمی تعاون پر مبنی وسیع تر گفتگو

دونوں فریقین نے جنوبی ایشیاء میں انسداد منشیات کے اقدامات کے لئے صلاحیت پیدا کرنے میں ہندوستان کی علاقائی قیادت کے کردار کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا

Posted On: 02 DEC 2020 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2دسمبر 2020/ ہندوستان اور امریکہ نے اعداد و شمار کے تبادلے کی کارروائیوں ، منشیات کے علاج اور منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا  کرنے میں تعاون پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے عہدیداروں نے 24 نومبر 2020 کو ہند-امریکہ  انسداد منشیات ورکنگ گروپ (سی این ڈبلیو جی) کے افتتاحی اجلاس کے لئے ورچوئل  طور پر ملاقات کی۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی وزارت داخلہ  کے منشیات کنٹرول بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شری سچن جین نے کی۔جبکہ جناب  کیمپ چیسٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، نیشنل ڈرگ کنٹرول پالیسی وائٹ ہاؤس آفس ، جناب  جورگن اینڈریوز ، نائب اسسٹنٹ سکریٹری برائے بین الاقوامی منشیات اور قانونی امور  کےنفاذ ،  یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور محترمہ جینیفر ہوج ، نائب معاون اٹارنی جنرل ، امریکی محکمہ انصاف نے مشترکہ طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے وفد کی قیادت کی۔متعلقہ وفود نے انسداد منشیات کے ضوابط اور قانون کے نفاذ کے سلسلے میں تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ کاروائی کے لئے  تعاون کے میدانوں  کی نشاندہی کی اور اس اہم مسئلے پر قریبی ہم آہنگی کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

دونوں فریقین نے بھارت اور امریکہ کو منشیات سے متعلق درپیش چیلنجوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غیر قانونی پیداوار ، مینوفیکچرنگ ، اسمگلنگ  اور دواسازی اور ناجائز دوائیوں کی تقسیم کو کم کرنے نیز ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز میں اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کا عہد کیا۔

شرکاء نے اپنے اپنے ممالک کے قواعد و ضوابط کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور مصنوعی افیون کے ست اور پیشگی کیمیائی موڑ کے انسداد کے بہترین طریقوں کومشترک کرنے کی تجویز پیش کی۔

دونوں فریقین نے جنوبی ایشیاء میں انسداد منشیات کے اقدامات کے لئے صلاحیت پیدا کرنے میں ہندوستان کی علاقائی قیادت کے کردار کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آپریشنل انٹیلی جنس میں اضافہ کے ذریعے علاقائی سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کا مقابلہ کرنا  اور انسداد منشیات کے امور پر قانون نافذ کرنے والے تعاون کو بڑھانے جیسے موضوع بھی تبادلہ خیال کا حصہ تھے۔

دونوں فریقین نے منشیات کے استعمال اور منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ  امریکہ نے منشیات اورپرکیوسر کیمیکلز کی تیاری ، تقسیم ، موڑ ، اور برآمد / درآمد کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ڈیٹا شیئرنگ کی کارروائیوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ 2021 کے موسم بہار میں سی این ڈبلیو جی اجلاس میں دونوں فریقین نے ان بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7759



(Release ID: 1677912) Visitor Counter : 163