ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی خلیح بنگال پر بوریبی سمندری طوفان (جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ کے ساحلوں کے لئے طوفان سے متعلق چوکسی )



قوی امکان ہے کہ یہ مغرب شمال مشرق کی طرف پیش قدمی کرے اور سری لنکا کے ساحل کو پار کرجائے۔2دسمبر کی شام یا رات کو ترنکومالی کے شمال کی طرف چلا جائے،جس کے تحت سمندری طوفان کے طورپر 80سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور یہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ جائیں

بھارت کے محکمہ موسمیات نے 2سے 5دسمبر کے درمیان ماہی گیری کے کام کاج کو مکمل طور پر معطل کرنے کا مشورہ دیا

Posted On: 02 DEC 2020 9:37AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02 دسمبر 2020: نئی دہلی،  02 دسمبر 2020: بھارت کے محکمہ موسمیات کے سمندری طوفان سے متعلق وارننگ ڈویژن کے مطابق  : خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں  سمندری طوفان بوریوی  ، مغرب شمال مغرب  کی طرف بڑھ گیا ہے اور پچھلے 6 گھنٹے کے دوران اس کے تحت 15  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ہیں۔ یہ طوفان آج بھارتی وقت کے مطابق  ساڑھے پانچ بجے خَلیج بنگال کے جنوب مغرب میں ترنکومالی کے تقریباََ 240  کلومیٹر مشرق جنوب مشرق  پمبن کے470  کلومیٹر   مشرق جنوب مشرق   اور کنیا کماری کے  650 کلومیٹر مشرق شمال مشرق  میں  مرکوز ہوا۔

قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12  گھنٹے میں اور زیادہ شدت اختیار کرلے ۔ یہ بھی امکان ہے کہ یہ مغرب شمال مغرب  کی طرف بڑھ کر سری لنکا کے ساحل کو پار کرکے 2دسمبر کی شام  یا رات کو  ترنکومالی کے شمال  کے قریب چلا جائے ۔ ایک سمندری طوفان کے طورپر اس کے تحت 80سے 90   میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ۔ قوی امکا ن ہے کہ اس کے بعد مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے اور3دسمبر کی صبح خلیج مناراور اس سے متصل کومورن علاقے میں  پہنچ جائے۔

سمندری طوفان جس کے تحت 70سے 80  کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔3دسمبر کی تقریباََ دوپہر پمبن کے بہت قریب  مرکوز ہوجائے گا۔اس کے بعد یہ تقریباََ مغرب جنوب مغرب کی طرف چلا جائے گا اور کنیا کماری اور پمبن  کے درمیان جنوبی تمل ناڈو کے ساحل کو پار کرجائے گا۔4 دسمبر  کی صبح سویرے اس کے تحت  70سے 80 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو  90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے جھکّڑوں کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔

وارننگ :

1۔ بارش

جنوبی تمل ناڈو (کنیا کماری ،ترونیل ویلی  ، تتوکڑی ،تنکاسی ،راماناتھا پورم اور سوگنگائی )پر 2 اور 3دسمبر کو  کچھ جگہوں  پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور الگ الگ جگہوں  پر انتہائی بھاری بارش کا قوی امکان ہے۔ جنوبی کیرالہ ( ترواننتا پورم ، کولم ،پٹنم تتّا  اور  الپو یا ) میں  3دسمبر کو اور  کہیں کہیں  بھاری سے بہت بھاری بارش  کا امکان ہے۔ 2 اور 4دسمبر 2020 کو  جنوبی تمل ناڈو پر بہت بھاری بارش کا امکان ہے اور 3 اور 4دسمبر کو جنوبی کیرالہ میں   بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

شمالی تمل ناڈو ، پڈوچیری  ، ماہے اور کرائیکل   اور شمالی کیرالہ   میں  الگ الگ جگہوں  پر 2 اور 3دسمبر کو بھاری سے بہت بھاری بارش  اور جنوبی کیرالہ  میں  3 اور 4دسمبر 2020  کو بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکا ن ہے ۔

2 اور 3دسمبر کو  جنوبی ساحلی آندھر ا پردیش  میں  الگ الگ  جگہوں  پر بھاری بارش کا امکان ہے جبکہ 3 اور 4دسمبر 2020  کو  لکشدیپ میں  بھاری بارش کا امکان ہے۔

ہواسے متعلق وارننگ :

جنوب مغربی خلیج بنگال اور  سری لنکا کے ساحل کے پاس اور اس سے کچھ دور 70سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جو 90  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرسکتی ہیں ۔قوی امکان ہے کہ یہ 80سے 90  کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں اور پھر دوپہر سے بارہ گھنٹے کے دوران  100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرلیں ۔

2دسمبر کی  دوپہر سے خلیج منار  میں  کومورن علاقے  میں اور جنوبی تمل  ناڈو کے ساحل کے پاس   اور اس سے کچھ دور ( کنیا کماری ،ترونل ویلی ، تتوکڑی  اور راماناتھا پورم اضلاع  )  میں  45سے  55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور پھر ان کے 65  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرنے کا قوی امکان ہے  اور جنوبی کیرالہ کے ساحل ( ترواننتا پورم ، کولم ، پٹناتتم  اور الپویا  اضلاع )  میں  بھی اتنی ہی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔2دسمبر کی شام سے 55سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرلیں  گی اور 3دسمبر کی دوپہر 70سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوئیں چل سکتی ہیں  جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرسکتی ہیں۔

3دسمبر کی صبح سے  اگلے 48 گھنٹے تک  لکشدیپ  -  مالدیپ اور اس سے متصل  جنوب  مشرقی بحیرہ عرب میں  45سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو  654  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرسکتی ہیں۔

سمندری حالات :

خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور مشرقی سری لنکا کے ساحل پر اور اس سے کچھ دور سمندری حالات  کافی  زیادہ  خراب اور اس سے بھی زیادہ خراب رہنے کا امکان ہے ۔ یہ خراب حالات  3دسمبر کی صبح  تک رہنے کا امکان ہے اور اس  کے بعد ان  میں رفتہ رفتہ بہتری آئے گی۔ موسم خلیج منار کے  کومورن علاقے میں  اور  تمل ناڈو کیرالہ کے جنوب اور اس سے کچھ دور نیز مغربی سری لنکا کے ساحل پر  2دسمبرکو  حالات کافی خراب رہیں  گے اور 3 اور  4دسمبر تک بہت زیادہ خراب رہیں گے۔ لکشدیپ  مالدیپ علاقے پر  اور اس سے متصل جنوب مشرقی  عرب  کے سمندر  میں  3 سے  5دسمبر کو سمندری حالات  خراب سے کافی خراب رہیں گے۔

ماہی گیروں کو وارننگ:

2سے 5دسمبر تک مندرجہ ذیل علاقوں میں ماہی گیری کے پورے کام کاج کو معطل کیا جاتا ہے ۔ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 2سے 3دسمبرتک جنوب مغربی  خلیج  بنگال  اور سری لنکا  کے ساحل کے پاس  اوراس سے  کچھ دورسمندر میں نہ جائیں نیز یہ لوگ  2سے 4دسمبر تک  کومورن علاقے ،خلیج منار اور جنوبی  تمل ناڈو –کیرالہ اور سری لنکا کے مغربی ساحل  نیز 3سے 5دسمبرتک  لکشدیپ – مالدیپ علاقے اوراس سے متصل  جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں نہ جائیں۔

موسم کے حالات پر لگاتار نظررکھی جارہی ہے او رمتعلقہ ریاستی سرکارو ں کو لگاتار معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

 براہ کرم تازہ جانکاری کے  لئے ان آن لائن  پتوں  پررابطہ قائم کیجئے:

www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in www.mausam.imd.gov.in

 

Cyclonic Storm over southwest Bay of Bengal at 8.40E

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026RSB.jpg


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FLKG.png

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OTQA.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JSR2.jpg

 

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(01-12-2020

U- 7724



(Release ID: 1677634) Visitor Counter : 133