کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

بڑی مقدار میں دواؤں اور طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے لئے دوا سازوں اور طبی آلات صنعت سے بہت ہی مثبت رد عمل حاصل ہوا ہے


پی ایل آئی اسکیموں کے تحت بڑی مقدار میں دوا بنانے والے مینوفیکچررس کی طرف سے 215 درخواستیں اور طبی آلات بنانے والوں کی طرف سے 28 درخواستیں موصول ہوئی ہیں

Posted On: 01 DEC 2020 3:50PM by PIB Delhi

بڑی مقدار میں دواؤں کے لئے پروڈکٹس لنکڈ انسیٹو (پی ایل آئی) اسکیم اور طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے سلسلے میں دوا بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ طبی آلات بنانے والی صنعت کی طرف سے بہت ہی مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ صنعت نے ان اسکیموں کے تئیں بہت اچھا رد عمل دکھایا ہے، جہاں 83 دوا بنانے والی کمپنیوں، مینوفیکچررس کی جانب سے بڑی مقدار میں دواؤں کی پی ایل آئی اسکیم کے تحت 215 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اسی طرح 23 طبی آلات بنانے والے مینوفیکچررس کی جانب سے 28 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی آخری تاریخ 30 نومبر 2020 تھی۔ آئی ایف سی آئی لمیٹیڈ ان دونوں اسکیموں کے نفاذ کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) ہے۔

درخواستوں کو آگے بڑھانے کا عمل آج سے شروع ہوگا اور زیادہ مقدار میں دواؤں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 136 درخواستیں اور طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 28 درخواستوں کو منظور کیا جائے گا۔ زیادہ مقدار میں دواؤں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کو منظوری دینے کے لئے وقت کی مدت 90 دن ہے، جبکہ طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کو منظوری دینے کا وقت کل مدت 60 دن ہے۔ البتہ پروجیکٹ منیجمنٹ ایجنسی (پی ایل اے) کی جانب سے بہترین کوششیں کی جائیں گی اور دواسازی کا محکمہ اس اسکیم کے تحت شرکا کو جلد منظوری دے گا۔

طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیم مختلف نوعیت کے آلات تیار کرنے کے مقصد کو پورا کرنے میں مدد کرے گی اور ہندوستان میں اختراعی اور اعلیٰ قدر والے طبی آلات کی پیداوار میں بھی یہ اسکیم مددگار ثابت ہوگی۔ ان اقدامات میں ایک پائیدار بنیاد پر ملک ودنیا میں سستے حفظان صحت کے اعلیٰ مقاصد کے حصول میں خاطر خواہ تعاون دینے کی گنجائش ہے۔

بڑی تعداد میں دواؤں اور طبی آلات کے لئے پی ایل آئی اسکیموں کو منظوری 20 مارچ 2020 کو حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔ دونوں اسکیموں کے نفاذ کے لئے ابتدائی رہنما خطوط میں جو شروع میں 27 جولائی 2020 کو جاری کئے گئے تھے۔ صنعت سے فیڈ بیک موصول ہونے کے بعد ترمیم کی گئی تھی۔ یہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط 29 اکتوبر 2020 کو جاری کئے گئےتھے۔ ان دونوں اسکیموں کو دواسازوں کے ساتھ ساتھ طبی آلات بنانے والی صنعت کی طرف سے بہت ہی حوصولہ افزا ردعمل حاصل ہوا ہے۔

...............................................................

 

 

 

 

                                                                                        م ن، ح ا، ع ر

U-7706


(Release ID: 1677616) Visitor Counter : 285