مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک نے ملک بھر کے عقیدت مندوں کے گھروں تک سبریمالا ‘سوامی پرسادم’ پہنچانے کا فیصلہ کیا


اس سروس کو عوام کی طرف سے بیحد مثبت ردعمل ملا ہے، آج تک لگ بھگ 9000 آرڈرز بک کئے گئے ہیں

Posted On: 01 DEC 2020 5:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، یکم دسمبر :

محکمہ ڈاک نے سبریمالا ‘سوامی پرسادم’ ملک بھر کے عقیدت مندوں کے گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے عقیدت مندوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، محکمہ ڈاک نے سبریمالا مندر کی "سوامی پرسادم" کی فراہمی کے لئے ایک جامع بکنگ اور ڈلیوری پیکیج تیار کیا ہے اور اس کے لئے محکمہ ڈاک نے اپنے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔ کیرل پوسٹل سرکل نے اس مقصد کے لئے ٹراونکور ڈیواسوم بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ عقیدت مند اب صرف 450 روپے دے کر سوامی پرسادم ہندوستان کے کسی بھی پوسٹ آفس سے بُک کرسکتے ہیں۔ اس میں ایک پیکٹ اراوانا ، آدیہ سشتم نے (گھی) ، وبھوتی ، کمکم ، ہلدی اور ارچنا پرسادم دئیے جاتے ہیں۔ ایک عقیدت مند ایک وقت میں دس پیکٹ بک کرسکتا ہے۔ جیسے ہی پرسادم اسپیڈ پوسٹ کے تحت بک کیا جاتا ہے ، اسپیڈ پوسٹ نمبر کے ساتھ ایک میسیج تیار ہو گا اور ایس ایم ایس کے ذریعہ عقیدت مند کو آگاہ کیا جائے گا۔ عقیدت مند انڈیا پوسٹ ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے پرسادم کے پہنچنے کی صورت حال کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

یہ سروس 6 نومبر 2020 ء سے پورے ہندوستان میں شروع کی گئی تھی۔ اس سروس کے لئے عوام کی جانب سے زبردست مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ آج تک پورے ہندوستان میں 9000 کے قریب آرڈرز پہلے ہی بک کیے جاچکے ہیں اور دن بدن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس سال کے "منڈلم سیزن تیرتھ یاترا" کے لئے سبریمالا مندر کو 16 نومبر 2020 سے عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ موجودہ کووڈ-19 وبا کی صورت حال کی وجہ سے عقیدت مندوں کو یہاں آنے کے لئے سخت پروٹوکول پر عمل کرنا پڑا ہے۔ اس سیزن میں صرف بہت ہی محدود تعداد میں عقیدت مندوں کو درشن کے لئے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سیزن میں تیرتھ یاترا کے لئے عائد سخت پابندیوں کی وجہ سے بھگوان ایپپا کے درشن پانے کے لئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کووڈ پروٹوکول کو پورا نہیں کرسکی تھی۔

**************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:7719

 


(Release ID: 1677581) Visitor Counter : 176