امور داخلہ کی وزارت
بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا 56 واں یوم تاسیس
داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے بارڈر سیکیورٹی فورس ریزنگ ڈے پریڈ -2020 کی سلامی لی
مرکزی وزیر مملکت (داخلہ) نے کہا۔ بی ایس ایف کے بہادر اہلکار دشوار گزار خطے اور مخالف حالات کے باوجود پورے جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سیکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کو آپ پر اعتماد ہے جسے آپ نے برقرار رکھا ہے اور قوم کو آپ پر فخر ہے
پریڈ میں شریک خواتین دستہ کی تعریف کرتے ہوئے جناب رائے نے کہا۔ ملک کی سیکورٹی میں خواتین کی طاقت کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کو دیکھ کر اطمینان ہو رہا ہے
Posted On:
01 DEC 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم دسمبر :
بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) آج اپنا 56 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور جناب نتیانند رائے نے آج یہاں چھاولا کیمپ میں منعقدہ بی ایس ایف ریزنگ ڈے پریڈ -2020 کی سلامی لی۔ پروگرام میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل شری راکیش استھانا ، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے سینئر افسران اور پولیس اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
وزیر مملکت نے بی ایس ایف کے شہداء کی یادگار پر سرحدی محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بی ایس ایف کے اہلکاروں کو 'بہادری کے لئے پولیس میڈل' اور ' امتیازی خدمات کے لئے پریسیڈنٹس پولیس میڈل' پیش کیا۔ جناب نتیانند رائے نے بی ایس ایف کی سالانہ ای میگزین "بارڈرمین" کا اجرا بھی کیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایس ایف کے بہادر اہلکار دشوار گزار خطے اور برعکس حالات کے باوجود پورے جوش کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ بی ایس ایف جوانوں کی عظیم قربانی اور ناقابل تلافی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے جناب نیتانند رائے نے کہا کہ ان کی وجہ سے ملک کا ہر شہری بلا خوف و خطر قومی ترقیاتی کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔ جناب رائے نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کو آپ پر اعتماد ہے جسے آپ نے برقرار رکھا ہے اور قوم کو آپ پر فخر ہے۔
بی ایس ایف کے آرٹیلری ونگ جو اپنا گولڈن جوبلی سال منا رہا ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آرٹیلری ونگ اپنی شاندار تاریخ کو آگے جاتے ہوئے نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔ پریڈ میں شریک خواتین دستہ کی تعریف کرتے ہوئے جناب رائے نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی میں خواتین کی طاقت کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کو دیکھ کر مجھے اطمینان ہو رہا ہے اور فورس میں خواتین کے دستے کو وزیر اعظم کی اس سلسلے میں عہدبستگی کا احساس ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی اور منشیات کے ناجائز کاروبار کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش کو بی ایس ایف کے جوان مناسب ردعمل کے ساتھ ناکام بنا رہے ہیں۔
کورونا وبا کے دور میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ذریعہ کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکار بھی اس عرصے میں اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے ، لیکن انہوں نے اپنا حوصلہ وجذبہ سرد ہونے نہیں دیا۔ جناب رائے نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کو درپیش ہر چیلنج اور اس کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ کی اہل قیادت میں مرکزی حکومت جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی پوری نگہداشت کر رہی ہے اور پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف شری راکیش استھانا نے بی ایس ایف کی حصولیابیوں، مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نئے اقدامات اور تیاریوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں جبکہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی اور سالمیت کے بارے میں یقین دہانی کرائی۔
بی ایس ایف دنیا کی سب سے بڑی سرحدی حفاظتی فورس ہے جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ 6،386.36 کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ اپنے یوم تاسیس کے موقع پر بارڈر سیکیورٹی فورس قوم کے ساتھ اپنے عزم اور اپنے نعرے ’’ تاحیات ڈیوٹی ‘‘ کا اعادہ کرتی ہے۔
***************
م ن ۔ ن ا۔ م ف
U.No:7717
(Release ID: 1677570)
Visitor Counter : 155