نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

4مختلف کھیلوں میں 8 پیرا ایتھلیٹ کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیماسکیم  (ٹی او پی ایس)میں شامل کیا گیا

Posted On: 27 NOV 2020 4:57PM by PIB Delhi

26 نومبر کو منعقد مشن اولمپک سیل کی 50ویں میٹنگ میں چار الگ الگ کھیلوں ، پیرا ایتھلیٹکس، پیرا شوٹنگ، پیرا بیڈ منٹن اور پیرا ٹیبل ٹینس میں 8 پیرا ایتھلیٹکس کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

 پیرا ایتھلیٹکس: ایف -52 مقابلے میں مرد وں کے ڈسکس تھروور ونود کمار جنھوں نے عالمی چمپئن شپ میں ٹوکیو پیرا اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے، انہیں ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پروین کمار جنھوں نے مردوں کی اونچی چھلاننگ ٹی64 مقابلے میں ٹوکیو پیرااولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے، انہیں بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ اجیت کمار پانچل مردوں کی ایف 52 ڈسکس تھرو میں حصہ لیتے ہیں۔

ویریندر دھنکڑ،  جو مردوں کی شاٹ پٹ ایف 57 مقابلے میں اور جینتی بہرا خواتین کی 400 میٹرایف 47 مقابلے میں حصہ لیتی ہیں، انہیں اس اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

پیرا بیڈ منٹن: پارول پرمار اور پلک کوہلی (ایس ایل 3-ایس یو 5) کی خواتین ڈبل جوڑی، جو  اس وقت ٹوکیو پیرا اولمپک کوالیفائی کرنےکی دوڑ میں دنیا میں پانچویں مقام پر ہیں، کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پیرا شوٹنگ: خواتین کی 10 میٹر ائیر پسٹل ایس ایچ-1 مقابلے میں حصہ لینے والی روبینہ فرانسس کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ سدھارتھ بابو نے مردوں کی 50 میٹر رائفل پرون مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ سدھارتھ بابو پہلے ہی ٹوکیو  پیرا اولمپک کے لئے  کوٹہ حاصل کرچکے ہیں۔ مردوں کی 10 میٹر ائیر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں حصہ لینے والے دیپندر کو اسکیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

پیرا ٹیبل ٹینس: ڈبلیو کلاس 4 ایونٹ میں دنیا میں 8ویں مقام پر آنے والی بھوانی پاٹل کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم  میں شامل  کیا گیا ہے۔ انھوں نے ٹوکیو پیرا اولمپک کے لئے کوٹہ حاصل کیا ہے اور وہ پیرا اولمپکس میں پیر اٹیبل ٹینس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی ہندوستانی خااتون کھلاڑی ہوں گی۔

*****

م ن۔ ن ر 

U NO:7643


(Release ID: 1676767) Visitor Counter : 152