وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی، ٹیکس آڈٹ رپورٹ کو اپ لوڈکرتے وقت آئی سی اے آئی پورٹل سے حاصل منفرد دستاویز شناختی نمبر (یو ڈی آئی این) کو منظوری دیگا
Posted On:
26 NOV 2020 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26نومبر، 2020:انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ آکاؤنٹنٹ آف انڈیا نے 2 اگست، 2019 کے اپنے گزٹ نوٹیفکیشن میں، ہر طرح کے سرٹیفکیٹ/ ٹیکس آڈٹ رپورٹ اور ان کے ممبروں کے ذریعے بنائے گئے اور مختلف ریگولیٹرس کے لئے ضروری دیگر دستاویزات کے لئے آئی سی آے آئی کی ویب سائٹwww.icai.org سے حاصل شدہ یو ٹی آئی این کو لازمی کیا گیا تھا۔ کچھ غیر سی اے خود کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر پیش کرتے ہوئے فرضی دستاویزات کی توثیق کرتے ہیں۔ اسے روکنے کے لئے اس کی شروعات کی گئی تھی۔
دیگر سرکاری ایجنسیوں اور اداروں کےساتھ مربوط کرنے کیلئے انکم ٹیکس محکمہ کےجاری اقدام کےمطابق، انکم ٹیکس ای۔ فائلنگ پورٹل نے منفرد دستاویزات شناختی نمبر (یو ڈی آئی این) کی تصدیق کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) پورٹل کے ساتھ اپنا ارتباط پوراکرلیا ہے۔ جب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، دستاویزات کی تصدیق کرکے آئی سی اے آئی پورٹل پر اپ لوڈ کرتے ہیں، تو انہیں منفرد دستاویز شناختی نمبر (یو ڈی آئی این) حاصل ہوتا ہے۔
مندرجہ بالاضرورت کے مطابق ، انکم ٹیکس ای۔ فائلنگ پورٹل نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کےذریعے تصدیق شدہ دستاویزوں کیلئے یو ڈی آئی این کے ذکر کو لازمی قرار دیا تھا۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق اسے پہلے ہی 27 اپریل 2020 سے لاگو کیاگیا تھا۔ اس نظام کے ارتباط کے ساتھ ای۔ فائلنگ پورٹل میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے پیش کردہ آڈٹ رپورٹ/ سرٹیفکیٹ کے یو ڈی آئی این کو آئی سی اے آئی کے ذریعے آن لائن منظوری دی جائے گی۔ اس سے فرضی یا غلط ٹیکس آڈٹ رپورٹ، جنہیں آئی سی اے آئی کے ذریعے تصدیق نہیں کی گئی ہے، کوروکنے میں مدد ملے گی۔
اگر کسی سبب سے، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آڈٹ رپورٹ/سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے پہلے یو ڈی آئی این حاصل کرنے میں اہل نہیں ہوں، تو انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل اس طرح کے جمع کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، اگر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ 15 دنوں کےاندر یو ڈی آئی این اپ ڈیٹ کردیتا ہے۔ انکم ٹیکس ای۔ فائلنگ پورٹل میں فارم جمع کرنے کی تاریخ سے اگر آڈٹ رپورٹ / سرٹیفکیٹ کیلئے یو ڈی آئی این 15 دنوں کے اندر اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ہے تو، اپ لوڈ کی گئی ایسی آڈٹ رپورٹ / سرٹیفکیٹ کو غیرمجاز تسلیم کیا جائیگا۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 7626
(Release ID: 1676736)
Visitor Counter : 188