کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

تھوک دواؤں اور طبی آلات کی پی ایل آئی اسکیم کے حل دوا صنعت کے ساتھ ساتھ  طبی آلات صنعت کی  بے حد  حوصلہ افزا  ردعمل 


30 نومبر 2020 کی آخری تاریخ  28 نومبر 2020 سے 30 نومبر 2020 تک  بینک کی چھٹیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے  رجسٹریشن کرانے والے موجودہ اور آئندہ درخواست فیس کی ادائیگی  این ای ایف ٹی  کے ذریعہ  کرنے کا مشورہ دیاجاتا ہے

Posted On: 27 NOV 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27نومبر 2020/ تھوک دواؤں اور طبی آلات کے لئے پروڈکشن سے وابستہ  مراعات  (پی ایل آئی) اسکیم  کو  دوا کے ساتھ ساتھ طبی آلات  صنعت کی جانب سے بے حد حوصلہ افزا ردعمل  ملا ہے۔ تھوک دواؤں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت  تمام  چار زمروں کے   پروڈکسٹس نے  رجسٹریشن کے لئے 247درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر 136 درخواستوں کو  اس اسکیم کے تحت   چنا جائے گا۔  اس طرح طبی آلات کے لئے  پی ایل آئی   اسکیم کے تحت  ، تمام چار  نشاندہ حصوں میں  رجسٹریشن کے لئے  28 درخواستیں  موصول ہوئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ درخواستوں کو اس اسکیم کے تحت چنا جائے گا۔  آئی  ایف سی ایل  لمیٹیڈ   ان اسکیموں کے لئے  پروجیکٹ منجمنٹ ایجنسی  ہے، اور  تمام درخواستیں اس کے   آن لائن   پورٹل پر  حاصل کی جارہی  ہیں۔

دونوں پروجیکٹس کے تحت  درخواستیں بھرنے کی  آخری تاریخ  30 نومبر 2020 ہے۔

30 نومبر 2020 کی  آخری تاریخ   اور 28 نومبر 2020 سے 30 نومبر 2020  بینک کی چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے  رجسٹریشن کرانے والے  موجودہ اور   آئندہ   درخواست دہندگان کو درخواست فیس کی ادائیگی این ای ایف ٹی کے ذریعہ  کرنے کی   صلاح دی جاتی ہے۔ آئی ایف  سی آئی لمیٹیڈ کی ٹیم   درخواست دہندگان کی مدد کے لئے اپنی ویب سائٹ پر   بتائے گئے  رابطہ تفصیلات پر  درخواست کی   آخری تاریخ تک  دستیاب رہے گی۔

 تھوک دواؤں اور طبی آلات کے لئے   پی ایل آئی اسکیم کو حکومت کے ذریعہ   مورخہ 20 مارچ 2020  کو منظوری دی گئی تھی۔  دونوں اسکیمو ں کے نفاذ کے لئے گائیڈ لائنس  27 جولائی 2020 کو جاری کی گئی تھیں ، اور بعد میں  ان دونوں صنعتوں سے موصولہ فیڈ بیک کی  بنیاد پر  ان میں ترمیم کی گئی تھیں، ترمیم شدہ  گائیڈ لائنس یا رہنما خطوط   29 اکتوبر 2020 کو جاری کئے گئے تھے ۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-7645

 



(Release ID: 1676729) Visitor Counter : 119