مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

15جنوری 2021 سے لینڈ لائن فون سے موبائل پر کال کرتے وقت نمبر ڈائل کرنے سے پہلے ’0‘ لگانا لازمی


اس سے مستقبل میں نئے نمبر جاری کرنے کے لئے جگہ بنے گی

Posted On: 25 NOV 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 نومبر 2020: فکسڈ لائن اور موبائل کے لئے مستقبل میں اور زیادہ نمبر جاری کیے جانے کا نظام یقینی بنانے کے لئے ٹرائی کی سفارشات کو شعبہ ٹیلی مواصلات نے منظور کرتے ہوئے اسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. سبھی فکسڈ لائن سے موبائل پر فون کرنے کے لئے 15 جنوری، 2021 سے نمبر سے پہلے ’0‘ لگانا لازمی ہوگا۔
  2. لینڈ لائن سے لینڈ لائن، موبائل سے لینڈ لائن اور موبائل سے موبائل پر فون کرنے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
  3. اس کے لئے مناسب اعلان کیا جائے گا۔ یہ اعلان جب کوئی یوزر لینڈ لائن سے موبائل پر بغیر ’0‘ لگائے نمبر ملائے گا تب اسے سنائی دے گی۔
  4. سبھی لینڈ لائن یوزرس کو ’0‘ ڈائل کرنے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔
  5. ان تدابیر کے تحت تقریباً 2539 ملین نمبرو کی سیریز بنائی جا سکے گی۔ اس سے مستقبل میں زیادہ تعداد میں نئے نمبروں کے مطالبے پورے کیے جا سکیں گے۔
  6. نئے نمبروں کے لئے کافی جگہ پیدا ہونے پر آنے والے وقت میں نئے نمبروں کے اضافہ سے موبائل صارفین کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔
  7. یہ تبدیلی اس بات کو ذہن میں رکھ کر کی گئی ہے کہ صارفین کو کسی طرح کی پریشانی نہ اور نئے نمبروں کے لئے خاصی جگہ پیدا کی جا سکے۔

م ن۔ا ب ن

U-7554



(Release ID: 1675998) Visitor Counter : 291