سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جناب تھاور چند گہلوت نے’ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے نیشنل پورٹل‘ کا ای آغاز اور گجرات میں ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے ایک شیلٹر ہوم گریما گریہہ کا ای-افتتاح کیا
Posted On:
25 NOV 2020 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 نومبر 2020/ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چندر گہلوت نے ’ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے قومی پورٹل‘ لانچ کیا اور گجرات کے وڈوڈرہ میں آج ایک ’گریماگریہہ :شیلٹر ہوم فار ٹرانس جینڈر پرسنس‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر ، جناب رام داس اٹھاولے، جناب رتن لال کٹاریہ ، ٹرانس جینڈر قومی کونسل کے رکن جناب لکشمی نارائن ترپاٹھی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ 29 ستمبر 2020 کو ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کا تحفظ) ضوابط2020 کے اعلان کے دو مہینے کے اندر ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے قومی پورٹل کو فروغ دیا گیا ہے۔ بہت ہی زیادہ کارآمد پورٹل ملک میں کہیں سے بھی ایک ٹرانس جینڈر شخص کو سرٹی فکیٹ اور شناختی کارڈ کے لئے ڈیجیٹل طورسے درخواست دینے میں مدد کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر شخص کسی بھی فزیکل انٹرفیس کے بغیر اور کسی بھی دفتر جائے بغیر شناختی کارڈ حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، پورٹل کے ذریعہ وہ اپنی درخواست کی صورتحال کی نگرانی کرسکتے ہیں، جو پروسیس میں شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔جاری کرنے والے افسر بھی درخواستوں کو جائزہ لینے اور بغیر کسی ضروری التوا کے سرٹی فکیٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے سخت مقررہ مدت کے تحت آتے ہیں۔ ایک بار سرٹی فکیٹ اور آئی کارڈ جاری ہونے کے بعد درخواست پورٹل سے ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، التوا نامنظوری کے معاملے میں ، درخواست دہندگاہ کے پاس پورٹل کے ذریعہ شکایت کرنے کا متبادل ہوتا ہے جو متعلقہ شخص کو بھیج دیا جاتاہے اور جلد سے جلد حل ہوجائیں گے۔ جاری کئے گئے ڈیش بورڈ کے ذریعہ سے جاری کرنے والے افسر انہیں موصولہ درخواستوں کی تعداد، منظور کی گئی درخواستوں اور زیر التوا یا رکھی گئی درخواستوں کو دیکھ سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی جانب سے ضروری کارروائی کرسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پورٹل معاشرے کے بہت سے لوگوں کو آگے آنے میں مدد کرے گا اور ان کی خود کی شناخت کے مطابق ٹرانس جینڈر سرٹی فکیٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرے گا جو کہ ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ ، 2019 کی ایک اہم تجویز ہے۔
جناب گہلوت نے کہاکہ ’گجرات کے وڈوڈرہ میں آج ٹرانس جینڈر افراد کے لئے ایک شیلٹر ہوم گریما گریہہ کا افتتاح کیا گیا ہے، جو لکشمن ٹرسٹ کے تعاون سے چلایا جائے گا جو مکمل طور سے ٹرانس جینڈروں کے ذریعہ چلائے جانے کا ایک معاشرت پر مبنی ادارہ یا تنظیم ہے۔ شیلٹر ہوم کا مقصد ٹرانس جینڈر لوگوں کو شیلٹر مہیا کرانا ہے، جس میں شیلٹر ، کھانا، طبی دیکھ بھال منورنجن جیسے بنیادی سہولیات ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کمیونٹی میں لوگوں کے صلاحیت کے فروغ / ہنر کے فروغ کے لئے تعاون مہیا کرے گا جو انہیں عزت اور عزت کی زندگی جینے کے اہل بنائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب رتن لال کٹاریہ نے کہا کہ ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے قومی پورٹل ایک ہینڈ ٹو ہینڈ آن لائن پروسیس ہے۔ ٹرانس جینڈر شخص پورٹل کے ذریعہ دی جانے والی خدمات کا فائدہ کہیں سے بھی اٹھاسکتے ہیں۔
جناب کرشن گرجر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے یہ قومی پورٹل معاشرے کے بہت سے لوگوں کو آگے آنےمیں مدد کرے گا اور ان کی خود کی مبینہ پہنچان کے مطابق ٹرانس جینڈر سرٹی فکیٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرے گا جو ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کا تحفظ) ایکٹ، 2019 کی ایک اہم تجویز ہے۔
جناب رام دا س اٹھاولے نے اپنے خطاب میں 10 جنوری 2020 کو ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کا تحفظ) قانون 2019 سے نافذ ہوا ، جو ٹرانس جینڈر لوگوں کی بہبود کو یقینی بنانے کی سمت میں پہلا ٹھوس قدم ہے۔ ٹرانس جیندر معاشرے کے لئے کارآمد سرکار کے ذریعہ آنے والے دنوں میں اسے معاشرے کے لئے ایک ہی نقطہ کی شکل میں کام کرنے کے لئے مضبوط کیا جائے گا تاکہ مختلف بہبودی اقدام اور فائدوں کی اسکیم بنائے جاسکے۔
ٹرانس جیندراشخاص (حقوق کا تحفظ) ایکٹ، 2019، دس جنوری 2020 کو موثر ہوا جو ٹرانس جینڈرلوگوں کی بہبود کو یقینی بنانے کی سمت میں پہلا ٹھوس قدم ہے۔ ایکٹ کی تجاویز کو لاگو کرنے کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ٹرانس جینڈر اشخاص (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2020 جاری کئے۔ جنہیں ہندستان کے راج پتر یعنی گزٹ آف انڈیا میں نوٹی فائی کیا گیا ہے۔
ایکٹ یہ یقینی بناتا ہے کہ وسیع بہبودی اقدام ٹرانس جینڈر کمیونٹی تک پہنچیں اور سماج کی اہم دھارا میں آنے میں مدد کریں۔خود محسوس کی گئی صنفی پہنچان کا حق اور ٹرانس جینڈر سرٹی فکیٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کے عمل کو ضوابط میں متعارف کیا گیا ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے عمل کو آسان سے اور پریشانی سے آزاد بنایا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر شخص بغیر کسی پریشانی کے اپنے خود محسوس کی گئی شناختی کارڈ کو حاصل کرسکیں۔
ٹرانس جینڈر لوگوں کے لئے شیلٹر ہوم کی اسکیم میں رہائش کی سہولت ، کھانا ، کپڑے، منورنجن سہولیات، ہنر کے فروغ کے مواقع ، یوگ ،پراتھنا، فزیکل فٹنیس ، لائبریری کی سہولت ، قانونی مدد ، جینڈر تبدیل کرنے اور سرجری کے لئے تکنیکی صلاح ، ٹرانس فرینڈلی مدد کے لئے صلاحیت کے فروغ ، روزگار اور ہنر کے فروغ کی مدد وغیرہ شامل ہیں۔ نوڈل وزارت نے ٹرانس جینڈر اشخصاص کی صورتحال میں سدھار کرنے کے لئے قدم اٹھایا ہے اور تجربے کی بنیاد پر ملک میں منتخبہ 13 سی بی اور کے تعاون سے 13 شیلٹر ہوم قائم کرنے اور ٹرانس جینڈر اشخاص کے لئے سہولیات کی توسیع کرنے کے لئے دس شہروں کی شناخت کی ہے۔ شہروں میں وڈوڈرہ ، نئی دہلی ، پٹنہ ، بھونیشور ، جے پور، کولکتہ ، منی پور، چنئی، رائے پور ، ممبئی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اسکیم وزارت کے ذریعہ شناخت شدہ ہر گھر میں کم از کم 25 ٹرانس جینڈر اشخاص کی باز آباد کاری کرے گی۔ یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے اور اسکے کامیاب ہونے پر ملک کے دیگر حصوں میں اسی طرح کی اسکیموں کی توسیع کی جائے گی۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-7551
(Release ID: 1675949)
Visitor Counter : 314