محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او کو امنگ ایپ پر سب سے زیادہ لین دین کے لئے  پلیٹینم پارٹنر ایوارڈ دیا گیا

Posted On: 25 NOV 2020 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 نومبر  2020/ امنگ ایپ کے  تین سال مکمل ہونے کے موقع پر الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی،  قانون اور سماجی  انصاف  کے مرکزی وزیر  جناب  روی شنکر پرسادنے   مرکز اور ریاستوں کے  معاون محکموں کے لئے  تمام خدمات میں گزشتہ چھ مہینوں میں  اوسط لین دین کی بنیاد پر  امنگ ایوارڈ کا آغاز کیا۔ ایمپلائز پرووڈینٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)کو امنگ ایپ پر 25 لاکھ سے زیادہ  لین دین رجسٹر کرنے کے لئے پلیٹینم پارٹنر ایوارڈ عطا کیا۔

 ای پی ایف او کے زیادہ تر ممبران سماجی-معاشی طور سے کمزور طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ای پی ایف او کے   کروڑوں صارفین تک پہنچ بنانے کے لئے  آسان اور کفایتی حل ضروری تھا۔اسمارٹ فون، کائی او ایس ، فیچر فون ، ٹیلبلٹ اور ڈیکسٹاپ جیسے انٹرنیٹ پر مبنی   آلات یا مشنریوں کی مقبولیت اور آسان استعمال پر  غور کرتے ہوئے  ای پی ایف او نے  سہل طریقے سے  اپنی خدمات کو  رات دن قابل رسائی بنانے کے لئے  امنگ ایپ کی  صلاحیت کے استعمال کا  مقصد رکھا۔ خصوصی طور پر دور دراز مقامات پر  رہنے والے  صارفین کے لئے اسی وجہ سے  امنگ پر  ای پی ایف او خدمات  لانچ کی گئیں۔

 ای پی ایف او  رکن امنگ ایپ کا استعمال کرکے اپنے موبائل فون پر  ای پی  ایف او کی 19مختلف خدمات لے سکتے ہیں۔ ممبران  اپنی پاس بک دیکھ سکتے ہیں۔ یو اے ایم ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔ دعوے کرسکتے ہیں، دعوے کی صورتحال دیکھ سکتے ہیں، اسکیم سرٹیفیکٹ کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔ یو اے ایم کے ساتھ آدھار جوڑ سکتےہیں۔  جیون پرمانڑ  پیش کرسکتےہیں۔  شکایت درج کرسکتےہیں۔ اسٹبلشمنٹ ڈھونڈ سکتےہیں اور ای  پی ایف او دفتر کا پتہ حاصل کرسکتےہیں۔ ان خدما ت کو حاصل کرنے کے لئے آدھار سے جڑا ایکٹیو یو این (یونیورسل اکاؤنٹ نمبر)اور ای پی ایف او سے رجسٹرڈ موبائل نمبر  ضروری ہے۔

ای پی ایف او صارفین میں امنگ ایپ کافی مقبول ہوا ہے۔ اس سے صارف کووڈ-19 وبا کے دوران  گھر بیٹھے بھی خدما ت کا  استعمال کرسکتے ہیں۔ یکم اپریل سے ستمبر 2020 کے  رواں مالی سال میں امنگ ایپ پر   ممبران کے ذریعہ 7.91 لاکھ دعوے کئے گئے ہیں۔ امنگ کے ممبران کو ای پی ایف او خدمات حاصل کرنے میں کووڈ-19 کی آمدورفت پر پابندیوں کی آزادی ملی ہے اور اس سے جسمانی طور سے  ای پی ایف او  کے دفتر جانے کی  ضرورت کم ہوئی ہے۔

 امنگ ایپ پر ای پی ایف او کی خدمات کافی مقبول ہوئی ہیں۔  اکتوبر 2019 کو ستمبر 2020 تک ایپ کو 42.63 کروڑ ہٹ موصول ہوئے ہیں۔ اس میں سے 37.93 کروڑ ہٹ ای پی ایف او خدمات سے متعلق ہیں۔ امنگ پر 88 فی صد یوزرس کے ساتھ  یہ دعوی کرنا  مبالغہ نہیں  ہوگا  کہ  امنگ کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ  ای پی ایف او ہے۔

سنگل موبائل ایپ سے  ممبران کے لئے خدمات تک رسائی کو  عام بناکر ای پی ایف او نے پورے ملک کے اپنے ممبران کو طاقت اور سہولت دیتے ہوئے ای –گورننس سے  ایم –گورننس کی جانب قدم بڑھایا ہے۔  امنگ ایپ بغیر رکاوٹ کے   آن لائن خدمات مہیا کرنے کے  کارگر ذریعہ کی شکل میں  ابھرا ہے۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7549



(Release ID: 1675945) Visitor Counter : 192