وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے’ زیرو –شونیے سے ششکتی کرن کے ذریعہ بااختیار بنانا‘پر ایک قومی  ورچوئل کانفرنس سے خطاب کیا


کیمبرج یونیورسٹی نے ہندستان کی قومی تعلیمی پالیسی کی ستائش کی اور تعلیم کی اصلاحات کے لئے کام کرنے والے مرکزی وزیر تعلیم کو اعزاز سے نوازا

این ای پی 2020 ،نصاب،تدریسی اور تشخیصی(اسسمنٹ)اصلاحات پر مرکوز ہے:کیمرج یونیورسٹی

Posted On: 25 NOV 2020 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 نومبر  2020/ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے 24نومبر،2020کو شری اوربندو سوسائٹی کے زیر اہتمام ’زیر-شونیے سے ششکتی کرن کے ذریعہ  بااختیار بنانا ‘کے عنوان سے  ایک مجازی کانفرنس سے خطاب کیا۔  جناب پوکھریال نے تعلیمی افسران اور اساتذہ جو ملک بھر سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ جڑے تھے، کی موجودگی میں ،40 سے زائد ایجوکیشن افسران کو قائدانہ کردار نبھانے کے لئے اور 26 اساتذہ کو کووڈ-19 وبا کے دوران  ان کی اختراعی جدید طرز عمل پر کام کرنے کے لئے اعزاز سے نوازا۔ وزیر موصوف نے ’ اختراع اور لیڈر شپ   کیس بک-کووڈ ایڈیشن ‘بھی لانچ کیا۔ یہ ای-کتابیں تعلیمی افسران اور اساتذہ کی جدید کوششوں اور کام پر مشتمل ہیں۔

شری اربندوگھوش کو یاد کرتے ہوئے ، جناب پوکھریال نے  ہندستان کے   تعلیمی ورثے  کے  شاندار ماضی کا  اعادہ کیا ،  جہاں نالندہ  اور تکشلا جیسی  عالمی مشہور یونیورسٹیوں  کی ترقی اور مقبولیت نے پوری دنیا کے  طلبا کو،’واسودیو کٹمبھ ‘ کے نعرے کے ساتھ مدعو کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ این ای پی 2020 اس ملک کی تعلیمی تاریخ میں سب سے زیادہ جامع   اور مستقبل کی پالیسی  دستاویز ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ   این ای پی نے نئے ہندستان کی بنیاد رکھی ہے کیونکہ اس میں بچوں کی صلاحیتوں ، مہارتھوں  اور تنقیدی سوچ کی نشوونما پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے  قومی تعلیمی پالیسی پر  ساتھ ملکر پختہ عزم کے ساتھ عمل درآمد اور کام کرنے کی بھی  تاکید کی۔

جناب پوکھریال نے  منتظمین کوان اقداما ت کا  آغاز کرنے پر مبارک باد پیش کی جو وزیراعظم  جناب نریندر مودی  کے’ آتم بھارت‘ ’اور’ایک بھارت –شیرشٹھ بھارت‘ کی تکمیل کریں گے۔

جناب پوکھریال نے کیمبرج یونیورسٹی سے منتظمین اور نمائندوں جناب  راڈ استمھ   کو یقین دلایا ہندستان  تعلیم کے میدان میں ایک رہنما کی حیثیت سے   اپنا کردار  اداکرے گا۔

کیمبرج یونیورسٹی پریس کے گلوبل ایجوکیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب  راڈ اسمتھ نے ہندستان میں تعلیم کی تاریخ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ، ’تعلیم اور تحقیق دنیا کے  اہم اوزار ہیں۔ ہندستان کے تعلیمی نظام کی طویل اورنمایاں تاریخ  ہے۔  دنیا کی پہلی یونیورسٹی  700 قبل مسیح میں قائم کی گئی تھی، جبکہ  ایشیا میں پہلا  اور قدیم ترین  خاتون کالج کولکتہ میں  قائم کیاگیا تھا۔ ٹگنومیٹری ، ریاضی اور الجبرا کی  تعلیم کا آغاز بھی ہندستان میں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ممتاز و معروف کیمبرج یونیورسٹی  نے ہندستان کی قومی تعلیمی پالیسی کی ستائش کی  اور ایک  مربوط اور لچکدار نظام تعلیم کے لئے تعلیمی اصلاحات کے پیش رفت کرنے پر  مرکزی وزیر تعلیم  جناب رمیش پوکھریال نشنک کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ   قومی تعلیمی پالیسی  2020 کے ذریعہ  پائیدار تعلیم کے عزم کے لئے  وزیر تعلیم کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ   گزشتہ سات دہائیوں سے ، ہندستان میں  تعلیمی رسائی کو وسعت دینے پر  بڑی حد تک توجہ دی ہے۔  اب  حال ہی میں شروع کی جانے  والی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ نصاب  درس و تدریس اور تشخیصی اصلاحات کی طرف  توجہ  مرکوز   کی گئی ہے۔

این ای پی 2020 وعدہ کرتی ہے کہ تعلیمی نظام کو  حقیقی   فہم  کی جانب  لے جانا ہے اور اسے  رٹنے کے  طریقے سے  دور لے جانا ہے۔

کیمبرج پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تحت کیمبرج یونیورسٹی  دنیا بھر میں  حکومت کے ساتھ   تعاون کرتی ہے تاکہ  معیاری اور ہم آہنگی  کے نظام کو تیار کیا جاسکا۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-7550


(Release ID: 1675942) Visitor Counter : 153