ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے میسرس اے ٹی سی ایشیا پیسیفک پی ٹی ای لمیٹیڈ کے ذریعے میسرس اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ میں 2480.92 کروڑ روپئے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو منظوری دی

Posted On: 25 NOV 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے میسرس ٹاٹا ٹیلی سروسز لمیٹیڈ(ٹی ٹی ایس ایل)اور ٹاٹا سنس پرائیویٹ لمیٹیڈ(ٹی ایس پی ایل)کے ذریعے پُٹ آپشن کے استعمال کے نتیجے کے طور پر میسرس اے ٹی سی ایشیا پیسیفک پی ٹی ای لمیٹیڈ کے ذریعے میسرس ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ  میں اکویٹی شیئرپونجی (پوری طرح سے ڈائلوٹ بنیاد پر)کے 12.32 فیصد کی تحویل کیلئے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اس سے 2480.92 کروڑ روپئے کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس منظوری کے ساتھ، اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ(اے ٹی سی انڈیا) میں میسرس اے ٹی سی ایشیا پیسیفک پی ٹی ای لمیٹیڈ (اے ٹی سی سنگاپور) کی مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) مالی برس 19-2018 سے 21-2020 تک 5417.2 کروڑ روپئے ہوگی۔

تفصیلات:

(i)میسرس اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ ٹیلی کام آپریٹروں کو ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرنے کی تجارت میں لگی ہوئی ہے۔

(ii) کمپنی نے 86.36 فیصد تک کی ایف ڈی آئی کی منظوری دی ہے اور اس منظوری کے ساتھ یہ بڑھ کر 98.68 فیصد (پوری طرح سے ڈائیلوٹ بنیاد پر) ہوجائے گی۔

(iii) مالی برس 21-2020 کے دوران میسرس اے ٹی سی ایشیا پیسیفک پی ٹی ای لمیٹیڈ کے ذریعے میسرس اے ٹی سی ٹیلی کام انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2480.92 کروڑ روپئے ہوگی اور مالی برس 19-2018 میں ایف ڈی آئی تجاویز (تجویز نمبر4854 اور 4860) میں دی گئی منظوری کو دیکھتے ہوئے کُل ملاکر 5417.2 کروڑ روپئے ہوگی۔

اثرات:

ہندوستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد سے اقتصادی ترقی کو بڑھاوا ملے گا، ساتھ ہی ساتھ اختراعات کو بھی بڑھاوا ملے گا۔

پس منظر:

ٹیلی کام سروسز سیکٹر  میں 100 فیصد تک کی ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے، جس میں 49فیصد تک خودکار طریقے سے اور 49فیصد سے بعد کا حصہ سرکاری طریقے سے ہوگا بشرطیکہ ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی) کے ذریعے وقتاً فوقتاً جاری کردہ لائسنس اور سیکیورٹی سے متعلق شرطوں پر عمل آوری لائسنس رکھنے والی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ذریعے کیا جائے۔

کمپنی ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعے دی گئی مختلف منظوریوں کے مطابق ٹیلی کام آپریٹروں کو پیسو ٹیلی کام بنیادی ڈھانچہ خدمات فراہم کرنے کی تجارت میں لگی ہوئی ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7544



(Release ID: 1675731) Visitor Counter : 148