کارپوریٹ امور کی وزارتت
مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور نیدرلینڈ کے ویرنیگنگ وین رجسٹرکنٹرولرس (وی آر سی) کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
25 NOV 2020 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی:25 نومبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور ویرنیگنگ وین رجسٹر کنٹرولرس (وی آر سی)، نیدر لینڈ کے درمیان مفاہمت نامے دستخط کیے جانے کو منظوری دی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے ہندوستان اور نیدرلینڈ کےدرمیان اکاؤنٹنگ مالیاتی اور آڈٹ نالج کی بنیادکی ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:
- آئی سی اے آئی اور وی آر سی نیدرلینڈر میں تکنیکی پروگرام، سمینار اور کانفرنس منعقد کرنے کے لئے ملکر کام کریں گے۔
- رکن بندوبست، پیشہ ورانہ اخلاقیات، ٹیکنیکل ریسرچ، پیشہ ورانہ تعلیم کو جاری رکھنے، پیشہ ورانہ اکاؤنٹنسی ٹریننگ، ایجوکیشن اور امتحانات کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹنسی پیشے کی ادارہ جاتی صلاحیت سازی کے شعبوں میں ممکنہ اشتراک وتعاون کریں گے۔
- نیدرلینڈ میں دونوں ادارے، اکاؤنٹنگ، فائنانس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آڈٹ کے شعبے میں مختصر مدتی پیشہ ورانہ کورسزکی پیشکش کریں گے۔
- طلباء اور اساتذہ کے تبادلہ پروگراموں کی شکل میں امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
- ہندوستان نیدرلینڈ اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب اکاؤنٹنسی پیشے سے متعلق معلومات کا ضرورت پڑنے پر باہمی تبادلہ کریں گے۔
فوائد:
دونوں ملکوں کے اعلیٰ ترین اداروں کے درمیان اشتراک سے ہندوستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ہندوستان میں وہاں سے بھیجی گئی زیادہ رقم آئے گی۔
اثرات:
آئی سی اے آئی کے یوروپی علاقے میں 1500 سے زیادہ اور نیدرلینڈ میں تقریباً 80 اراکین ہیں۔ وی آر سی کو تعاون دینے کیلئے ہوئے مفاہمت نامے سے علاقے کے اے سی اے آئی اراکین کو فائدہ ملے گا اور نیدرلینڈ میں آئی سی اے آئی اراکین کو زیادہ پیشہ ور مواقع حاصل ہوں گے۔
پس منظر:
دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹنٹس آف انڈیا ہندوستان میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پیشے کے ضابطوں کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949 کے تحت قانونی ادارہ ہے۔ ویرنیگنگ وین رجسٹر کنٹرولرس (وی آر سی) کا قیام 1988 میں ہوا تھا اور یہ رضاکارانہ پیشہ ور ادارہ ہے۔ اس کے اراکین مینجمنٹ اکاؤنٹنگ، فائنانشیل اکاؤنٹنگ، مربوط رپورٹنگ، اسٹریٹیجک کنٹرول، رسک مینجمنٹ اور کارپوریٹ گورننس میں اپنی خدمات دیتے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:7540
(Release ID: 1675705)
Visitor Counter : 151