قانون اور انصاف کی وزارت

نیائے بندھو ایپ کا آئی او ایس ورژن اور اُمنگ پلیٹ فارم پر اس کی آن بورڈنگ یوم آئین پر کی جائے گی


اُمنگ پر نیائے بندھو ایپ کی آن بورڈنگ 2 کروڑ صارفین کے لیے موبائل پر مبنی قانونی خدمت تک رسائی میں آسانی پیدا کرے گی

یوم آئین پر ویبنار کا انعقاد محکمہ انصاف کے ذریعے کیا جائے گا

Posted On: 25 NOV 2020 1:43PM by PIB Delhi

آئین ہند کی دفعہ 39اے میں درج مفت قانونی  مدد اور انصاف تک رسائی کو پورا کرنے کے لئے پابند عہد  سکریٹری(محکمہ انصاف) نیائے بند ھو ایپلی کیشن کے آئی او ایس ورژن اورامنگ پلیٹ فارم(ایم ای آئی ٹی وائی) پر اس کی آن بورڈنگ 26 نومبر 2020 کوسنودھان دیوس  پرکی جائے گی۔امنگ پلیٹ فارم پورے ہندوستان میں تقریباً 2.5 کروڑ  رجسٹرڈ صارفین کو موبائل پر مبنی قانونی خدمت تک آسانی سے رسائی فراہم کرے گا۔ نیائے بندھو موبائل اپیلی کیشن کو مرکزی وزیر قانون و انصاف اور آئی ٹی جناب روی شنکر پرساد نے فروری 2019 میں لانچ کیا تھا تاکہ ٹیکنالوجی کو مقبول بنا کر عام لوگوں کی بااختیاری کو اس درجے تک بنانے کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ تبدیلی کا ذریعہ بن جائے گا۔

آئین کی تمہید میں درج انصاف کو محفوظ کرنے کے لئے محکمہ انصاف ہندوستان میں تمام افراد کے لئے قابل رسا انصاف کو یقینی بنانے میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کو ترجیح دے رہا ہے۔خاص طور سے ضرورت مند اور کمزور آبادی کو وکیل فراہم کرنے کے ذریعہ موثر قانونی نمائندگی اور تعاون کی کمی  کی چنوتی سے نمٹنے کے لئے محکمہ انصاف نے ایسے وکیلوں کے لئے ایک ڈیٹا بیس کی ضرورت پر زور دیا،  جنہوں نے بطور وکیل اپنا وقت اور خدمات فراہم کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر تعاون دینے پر اتفاق کیا ہے۔

2017 میں شروعات کرتے ہوئے محکمہ انصاف نے قانونی شعبے میں ہندوستان  میں پروبونو کے فریم ورک کو ادارہ جاتی بنانے کی پہلی کوشش کی ہے۔ اس کے تحت سب سے پہلے رجسٹرڈ عرضی گزاروں/ درخواست گزاروں کو پروبونووکیلوں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور محکمہ انصاف اس سلسلے میں کسی قسم کی جغرافیائی رکاوٹ کو دور کرنے میں ٹیکنالوجی کااستعمال کررہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ انصاف نے سی ایس سی ای- گورننس سروسز کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر نیائے بندھو موبائل ایپلی کیشن شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کا ویب کاسٹ 26 نومبر2020 کو دن کے بارہ بجے   https://webcast.gov.in/molj/doj/  پر دستیاب رہے گا۔

 

******

م ن۔   ق ت۔ ر ض

U-NO.7532

25.11.2020



(Release ID: 1675578) Visitor Counter : 121