ارضیاتی سائنس کی وزارت

 جنوبی مغربی خلیج بنگال پر شدید سمندری طوفان نیواڑ


تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کے لئے سمندری طوفان کی وارننگ  اورینج میسیج

 اگلے6 گھنٹے کے دوران اس کے بہت شدید سمندری طوفان میں بدلنے کا قوی امکان ہے

توقع ہے  کہ یہ 25 نومبر کی نصف شب اور 26 نومبر 2020 کے صبح سویرے پڈوچیری کے اطراف کرائکل اور ملا پورم کے درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کو پار کرجائے گا۔ یہ145 کلو میٹر فی گھنٹے کی تیز ہواؤوں کے ساتھ بہت شدید سمندری طوفان کی شکل میں ان ساحلوں کو پار کرے گا

25 نومبر کے دوران ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو اور پڈوچیری(تھنجا ور، ترووورون، ناگا پٹنم، کڈا لور، چنئی، کا نچی پورم، چھینگل بٹو ، ملاڈو تھرائ،اریلور،کلا کورچی، ولو پورم، تری ونا ملائی، پڈوچیری اور کرائکل ضلعوں پر انتہائی بھاری بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائے گی

26 نومبر کورائل سیما اور جنوب مشرقی تلنگانہ میں بہت بھاری بارش ہونے کاامکان

Posted On: 25 NOV 2020 12:06PM by PIB Delhi

سمندری طوفان کی وارننگ ڈیویژن، موسمیات کی پیش گوئی کے قومی مرکز ، ہندوستان کے نئی دہلی میں موسمیاتی مراکز (آئی ایم ڈی) کے سمندری طوفان کی وارننگ کی ڈویژن ، کے مطابق : (صبح ساڑھے آٹھ بجے) ۔

جنوب مغربی  خلیج بنگال پر شدید سمندری طوفان نیواڑ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے اور یہ 25 نومبر 2020 کو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے جنوب مغربی خلیج بنگال، کڈا لور کے مشرق جنوب سے تقریباً 240 کلو میٹر،  پڈوچیری جنوب مشرق میں تقریباً 250 کلو میٹر اور چنئی کے جنوب مشرق سے 300 کلو میٹر کی دوری پر مرکوز تھا۔

اس بات کی بھی زیادہ توقع ہے کہ یہ اگلے 6 گھنٹے کے دوران مزید شدت اختیار کرکے بہت شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔ اس بات کا بھی  امکان ہے کہ یہ  مغرب  شمال مغرب  کی طرف رخ کرجائے گا اور25 نومبر کی آدھی رات کے دوران پڈوچیری کے پاس کرائکل اور ملم پورم کے درمیان تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحلوں کو پار کرجائے گا اور 26  نومبر 2020 کی صبح سویرے 130-120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 145 کلو فی گھنٹے کی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بہت شدید سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔

 پیش گوئی کے اعداد وشمار اور اس کی رفتار میں تیزی کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

 

تاریخ/ وقت

(بھارت کا معیاری ٹائم)

پوزیشن

(لیٹی چیوڈ 0N/ لانگی چیوڈ 0E)

زیادہ سے زیادہ پائیدار سطحی ہوا کی رفتار

(کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفان سے پڑنے والے خلل کا زمرہ

25.11.20/0830

10.7/81.7

105-115 سے بڑھ کر130

 شدید سمندری طوفان

25.11.20/1130

11.0/81.3

110-120 سے بڑھ کر135

 بہت  شدید سمندری طوفان

25.11.20/1730

11.3/80.7

120-130 سے بڑھ کر145

 بہت شدید سمندری طوفان

25.11.20/2330

11.9/80.0

120-130 سے بڑھ 145

شدید سمندری طوفان

26.11.20/0530

12.5/79.3

90-100 سے بڑھ کر 110

شدید سمندری طوفان

26.11.20/1730

13.0/78.5

55-65 سے بڑھ کر 75

ہوا کا  بہت کم دباؤ

27.11.20/0530

13.8/77.5

35-45 سے بڑھ کر 55

ہوا کا دباؤ

 

وارننگ

 بارش

 26-25 نومبر کے دوران ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل، جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما اور 26 نومبر 2020 کے دوران جنوب مشرقی تلنگانہ میں دو ر دور تک بہت زیادہ بارش گرج چمک پڑنے کاامکان ہے۔ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو اور پڈو چیری(تھنجاور، تروورور، ناگا پٹنم، کڈا لور، چنئی، کانچی پورم،چینگل پٹو، ملاڈو تھرئی، اریالور، پر بالو، کلا کرچی، ولو پورم، تروو نا ملائی، پڈ وچیری اور کرائکل ضلعوں میں25 نومبر کے دوران بہت زیادہ شدید بارش کی سرگرمیوں کا بھی امکان ہے۔26 نومبر 2020 کو رائل سیما اور جنوب مشرقی تلنگانہ میں اور 25 نومبر کو آندھرا پردیش کے نیلور اور چتوڑ ضلع میں بھاری بارش ہونے کاامکان ہے۔

 

 ذیلی۔ سب ڈویژن

* 25نومبر2020

* 26 نومبر 2020

* 27 نومبر2020

جنوبی ساحلی آندھرا پردیش

بہت سے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان

بہت سے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور انتہائی بھاری بارش ہونے کا امکان

 کئی مقامات پر بارش

ساحلی اور شمالی اندرونی تمل ناڈو ، پڈو چیری اور کرائکل

دور دور مقامات پر   انتہائی بھاری بارش اور  کچھ جگہوں پربہت سے مقامات بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بارش

 دور دراز مقامات پر بھاری بارش

 کئی مقامات پر بارش

جنوبی اندرونی کرناٹک

 دور دراز کے علاقوں میں بھاری بارش کے ساتھ بہت سے مقامات پر بارش

 دور دراز مقامات پر بھاری بارش

 کئی مقامات پر بارش

رائل سیما

دوردراز کے مقامات پر انتہائی بارش کے ساتھ بہت سے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کاامکان

 کچھ مقامات پر بہت بھاری بارش اور دور دراز کے مقامات پر بہت بھاری بارش کاامکان

 کئی مقامات پر بارش

 تلنگانہ

کچھ مقامات پر بارش

جنوب مشرقی تلنگانہ کے دور دراز کے علاقوں میں انتہائی بھاری بارش اور بہت سے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان

 کئی مقامات پر بارش

 

 

 

 

م ن۔   ح ا۔ ر ض

U-NO.7531

25.11.2020



(Release ID: 1675572) Visitor Counter : 94