سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ورچوول موڈ میں  شروع ہوا10واں  قومی سائنس فلم فیسٹیول


10اراکین پر مشتمل جیوری کےذریعے منتخب مجموعی طور پر 115 شارٹ لسٹ فلموں کو فیسٹیول کے دوران دکھایا جائے گا

ان میں ہندی، انگلش، اردو، ملیالم، کشمیری، بنگالی، مراٹھی، پنجابی اور تمل زبانوں کی فلمیں شامل ہیں

Posted On: 24 NOV 2020 8:27PM by PIB Delhi

نئی دلی،24؍ نومبر،10واں پُروقار سائنس فلم میلہ ورچوولی طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس فیسٹیول کا اہتمام سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے تحت ایک خودمختار ایجنسی وگیان پرسار نے کیا ہے، جس کا مقصد سائنس کو مقبول کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ   فیسٹیول مختلف موضوعات کے تحت پیشہ ور لوگوں ، طالب علم فلم سازوں اور شائقین کے ذریعے بنائی گئی سائنس فلموں کی نمائش کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00394CJ.jpg

 

چار روزہ فلم فیسٹیول کا افتتاح منگل کے روز تریپورہ کے نائب وزیراعلیٰ جشنو دیو ورما نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جناب  جشنو دیو ورما نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ فلمیں  مواصلات کا سب سے مقبول وسیلہ ہیں اور یہ سائنس کو مؤثر طور پر مقبول بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، کیونکہ لوگ ان سے براہ راست طور پر جڑتے ہیں۔ سائنس، فن سے جڑا ہے اور فلم ایک مکمل وسیلہ ہے۔ فلموں میں سائنس، آرٹ اور کلچر کو پیش کیا جاتا ہے اور اس یہ ایک مکمل پیکیج ہے۔ ہندوستان میں ہم سائنس کو آرٹ سے یعنی فن سے الگ نہیں کر سکتے، کیونکہ آرٹ کی شکلیں سائنس پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر شمال مشرقی بھارت اور خاص طور پر تیرپورہ اپنے آبائی ثقافت اور مالا مال  حیاتیاتی تنوع کے لئے مشہور ہے۔ اس خطے میں فلموں کے ذریعے عام لوگوں تک سائنس کو پہنچانے کے لئے یہ پہل قابل تعریف ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اس خطے کے عوام میں سائنس  کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041CGR.jpg

تریپورہ کے نائب وزیراعلیٰ جشنو دیو ورما

قومی سائنس فلم فیسٹیول 2020 کا اہتمام مشترکہ طور پر وگیان پرسار اور تریپورہ سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی کی تریپورہ اسٹیٹ کونسل نے کیا ہے۔ اس سال اس فیسٹیول میں شرکت کےلئے مختلف زبانوں میں کُل 372 فلمیں موصول ہوئی ہیں۔ فیسٹیول کے دوران 10 رکنی جیوری کی جانب سے منتخب کردہ کُل 115 شارٹ لسٹ کی گئی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ ان میں ہندی، انگلش، اردو، ملیالم، کشمیری، بنگالی، مراٹھی، پنجابی اور تمل زبانیں شامل ہیں۔ جن فلموں کو اس فیسٹیول میں شامل کیا گیا ہے، ان میں بیشتر فلموں کے موضوعات سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیات، زراعت، بار بار استعمال ہونے والی توانائی، پانی کے بندوبست، صحت اور ڈرگس اور تکنیکی اختراعات پر مشتمل ہیں۔ فیسٹیول میں دستاویزی، بایو گرافی، مختصر فلموں، ڈاکیومنٹری ڈرامہ، سائنس فکشن اور کارٹون فلموں کو بھی دکھایا جائے گا۔ یہ فلمیں مختلف اداروں، پیشہ ور لوگوں، شائقین اور طالب علم فلم سازوں نے بنائی ہیں۔یہ فیسٹیول اس سے پہلے اگرتلہ میں 18 سے 22 مارچ 2020 درمیان ہونا تھا، لیکن عالمی وبا کی صورتحال کی وجہ سے اس فیسٹیول کو ملتوی کرنا پڑا۔

وگیان پرسار کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نکل پرشار نے کہا کہ 3 دہائیوں کے اپنے سفر میں وگیان پرسار نے مختلف میڈیا کے ذریعے لوگوں سے جڑنے کے سلسلے میں زبردست کوششیں کی ہیں۔ سائنس فلم فیسٹیول اس سفر کا ایک  اہم حصہ رہا ہے۔ یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جہاں ہر کوئی اس وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے سائنس کی طرف نگاہیں لگائے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر پرشار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلا فلم فیسٹیول عوام کی موجودگی میں ہوگا۔

قومی سائنس فلم فیسٹیول کو سرکار کی طرف سے امداد یافتہ فلموں  کی شکل میں انٹریاں موصول ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ایسی فلموں کی بھی انٹریاں موصول ہوئی ہیں، جنہیں آزاد فلم سازوں، میڈیا انسٹی ٹیوٹس، کالج، یونیورسٹیوں اور اسکول کے طلبا کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ فلم کی نمائش کے علاوہ اس ورچوول فیسٹیول میں پینل ڈسکشن بھی ہوگا اور سائنس، میڈیا اور فلم کرافٹ کے علاوہ تکنیک جیسے موضوعات پراجلاس ہوں گے۔ اس تقریب کے آخری دن یعنی 27 نومبر کو ایسی غیر معمولی سائنس فلموں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، جنہیں ایوارڈ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ  تریپورہ اسٹیٹ کونسل کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں ہماری مدد کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ان سائنس فلموں کو اس سال عوام کی جانب سے سراہا جائے گا۔ یہ فیسٹیول  سائنس فلمیں بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ فلم سازوں کو تحریک دے گا اور ہندوستان کے عوام میں سائنس کے لئے ایک ماحول کو سازگار کرے گا۔  فیسٹیول کی کنوینر نمش کپور نے کہا کہ وگیان پرسار کی ویب سائٹ پر فیسٹیول کے پروگرام اور دیگر کارآمد معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WTS0.jpg

*************

( م ن ۔ ا ع ۔  ک ا(

U. No. 7525


(Release ID: 1675554) Visitor Counter : 361