قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا نے سماج پر اثر ڈالنے والی ، قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی نئی مصنوعات کو لانچ کیا

Posted On: 23 NOV 2020 4:11PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 23 نومبر  / ٹرائبس انڈیا  اپنے صارفین کو   زیادہ سے زیادہ پسندیدہ  مصنوعات   فراہم کرنے   اور اس کے ساتھ ساتھ قبائلی  صنعتوں کو وسیع مارکیٹ فراہم کرنے  میں  مدد کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس مقصد کو  آگے بڑھاتے ہوئے پچھلے مہینے کے بعد ٹرائبس انڈیا نے کئی نئی مصنوعات  شامل کی ہیں (خاص طور پر قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی مصنوعات اور فاریسٹ  فریش ( جنگلات کی تازہ اشیاء ) اور نامیاتی اشیاء ) ۔  اس ہفتے ٹرائبس انڈیا نے اپنی پیشکش میں اور نئی مصنوعات شامل کی ہیں ۔ اس میں   ماحول دوست سینٹری پیڈ   سہیلی  ، جو  گجرات کے گرام سنگٹھن  کمبوڈیا کے تحت  وَساوا  قبائلیوں کے  ذریع تیار کئے گئے ہیں ۔  ٹرائبس انڈیا ، اِن سینٹری پیڈس کو پورے ملک میں تقسیم کرنے کے لئے ، اُن کے ساتھ ساجھیداری کر رہی ہے ۔

          نئی مصنوعات میں فاریسٹ  فریش   کی اشیاء اور نامیاتی  اشیاء  میں اضافہ کیا گیا ہے ، جن میں سے کئی   تحفے دینے اور سجاوٹ کے لئے  بہترین   ہیں ۔

          پچھلے چند ہفتوں میں  شامل کی گئیں تمام مصنوعات ٹرائبس انڈیا کے تمام آؤٹ لیٹس  ، ٹرائبس انڈیا کے تمام موبائل وین کے ساتھ ساتھ  آن لائن پلیٹ فارم  جیسے  ٹرائبس انڈیا ای – مارکیٹ پلیس (tribesindia.com ) اور ای – ٹیلر پر دستیاب ہیں ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹرائیفیڈ کے ایم ڈی  جناب پراویر کرشنا نے کہا کہ  ٹرائبس انڈیا  قبائلیوں کی زندگی کو یکسر تبدیل کرنے  اور اُن کی روزی روٹی کو بہتر بنانے  کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔  آج ، جو  مصنوعات لانچ کی گئی ہیں ، ان میں  ماحول دوست  اور بہتر سینٹری  پیڈ ہیں ، جو  گجرات کے وساوا قبائل  نے تیار کئے ہیں اور جنہیں  گرام  سنگٹھن  کمبوڈیا کے ذریعے سپلائی کیا جا رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  اس موثر اور بہتر کام  کو آگے بڑھانے کے لئے ٹرائیفیڈ ، اِن سستے پیڈس کی تقسیم کاری کرے گا ۔

image0021N36.pngimage0016M0P.png

          آج ، جو مصنوعات لانچ کی گئی ہیں ، ان میں ملک کے مختلف حصوں   کی  اشیاء شامل ہیں  ۔ ان میں  اڈیشہ کی ڈوکرا طرز کی  گنیش اور لکشمی کی خوبصورت مورتیاں  اور سجاوٹی سامان  ، قوت مدافعات بڑھانے والی اشیاء جیسے  نچیتنا پاؤڈر   اور گجرات میں بنی  ہیرائیڈ اور ترفلا کی گولیاں   ،  دہرہ دون کے  مشروم  سمیت  مختلف قسم کے شہد   اور تمل ناڈو کے قبائلیوں کے بنائے کچھ قدرتی بام  ( یو کلپٹس اور صندل سے بنے ) اور جھار کھنڈ کے قبائلیوں کے ذریعے بنائے گئے امرود کی جیلی اور چرونجی  وغیرہ شامل ہیں ۔

image003DTET (1).png

 

          ملک بھر میں قبائلیوں کو فائدہ پہنچانے  اور اُن کی روزی میں اضافہ کرنے کی خاطر  ٹرائیفیڈ    ‘ گو ووکل فار  لوکل  گو ٹرائبل ’ کے منتر پر  کام کر رہا ہے ۔ حال ہی میں شروع کیا گیا  ٹرائبس انڈیا کا ای – مارکیٹ پلیس بھارت میں دست کاری کی مصنوعات  ، نامیاتی مصنوعات  کا سب سے بڑا  مارکیٹ پلیس ہے  ، جس میں  5 لاکھ سے زیادہ قبائلی  صنعتیں  قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں اور جس میں  قبائلیوں کے ذریعے  بنائے گئے دست کاری کے سامان  پورے ملک میں صارفین کو  فراہم کئے جاتے ہیں ۔

          ٹرائبس انڈیا ای – مارکیٹ پلیس   لاکھوں قبائلی   صنعتوں کو  با اختیار بنانے کی ایک کوشش ہے ۔  قدرتی اور پائیدار مصنوعات اور اشیاء  کی وسیع   تعداد کے ساتھ یہ  ہمارے  قبائلی بھائی بہنوں کی  قدیم  روایات  کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔ دیکھیں  market.tribesindia.com ۔ مقامی مصنوعات خردیں ، قبائلی مصنوعات خریدیں ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 7482


(Release ID: 1675151) Visitor Counter : 258